بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے تحت سی ای اے کے ضوابط کا کمپنڈیم لانچ کیا
Posted On:
20 AUG 2024 7:29PM by PIB Delhi
بجلی کے مرکزی وزیر اور مکانات اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے آج سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی)سی ای اے( کے ذریعہ بجلی ایکٹ 2003 کے تحت مطلع کردہ ضوابط کا ایک جامع مجموعہ لانچ کیا۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس لانچ تقریب میں ہندوستان میں ایک قابل اعتماد، موثر اور پائیدار بجلی کے شعبے کی تشکیل کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سی ای اے کے ضوابط پورے ملک میں بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور تجارت کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔ یہ ضوابط گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے، وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دینے، بجلی کے آپریشنز میں حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے اور قابل تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں انضمام کو آسان بنانے میں اہم ہیں۔ یہ مجموعہ موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے، بشمول تکنیکی معیارات، حفاظتی اقدامات، گرڈ کنیکٹیویٹی، اور بہت کچھ، جو ہندوستان کے پاور سیکٹر کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو ظاہر کرتا ہے۔
لانچ کے موقع پر مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کہا، "سی ای اے کے ضوابط کے اس مجموعہ کا اجراء ہندوستان میں بجلی کے شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اور پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے تعمیل میں آسانی کے لیے ایک جگہ پر معلومات کا باآسانی قابل رسائی کا ذریعہ بھی ہے۔‘‘
سی ای اے ریگولیشنز کمپینڈیم کی اہم جھلکیاں:
گرڈ کے معیارات:
بجلی کے گرڈ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتا ہے، جس میں وولٹیج، فریکوئنسی، اور سسٹم سیکیورٹی کے معیارات کے ساتھ ساتھ توانائی کے متنوع ذرائع کا انضمام شامل ہے۔
گرڈ کنیکٹیویٹی کے لیے تکنیکی معیارات:
قابل تجدید توانائی کے ذرائع سمیت بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں کو گرڈ سے مربوط کرنے کے لیے تکنیکی تقاضے طے کرتا ہے، استحکام اور قابل تجدید توانائی کے ہموار انضمام کو یقینی بناتا ہے۔
حفاظتی اور بجلی کی فراہمی کے اقدامات:
بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے دوران عوام، کارکنوں اور آلات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔ اس میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے اضافی حفاظتی تقاضے بھی شامل ہیں۔
الیکٹریکل پلانٹس اور لائنوں کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے حفاظتی تقاضے:
حادثات کو روکنے اور برقی تنصیبات کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی معیارات قائم کرتا ہے، بشمول حالیہ ترامیم جن میں حفاظتی آڈٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہائیڈرو پراجیکٹس کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹم کا سیٹ اپ شامل ہے۔
کوئلے پر مبنی تھرمل پاور جنریٹنگ یونٹس کا لچکدار آپریشن:
اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس لچکدار طریقے سے کام کر سکتے ہیں، کم از کم پاور لیول 40فیصد کے ساتھ، گرڈ کو سپورٹ کرتے ہوئے توانائی کا مرکب قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقل ہوتا ہے۔
میٹر کی تنصیب اور آپریشن:
درست بلنگ کو یقینی بنانے، اعتبار کو بڑھانے اور بجلی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے میٹرنگ کے طریقوں کو معیاری بناتا ہے۔
اعداد و شمار، ریٹرن اور معلومات کی فرنشننگ:
سی ای اے کو پاور سیکٹر کی کارکردگی کی نگرانی اور تجزیہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دیتا ہے۔
پاور سیکٹر میں مواصلاتی نظام کے تکنیکی معیارات:
مواصلاتی نظام کے لیے معیارات مرتب کرتا ہے، بہتر ڈیٹا کی منتقلی اور حقیقی وقت کی نگرانی کے ذریعے پاور گرڈ کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔
الیکٹریکل پلانٹس اور الیکٹرک لائنوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیارات:
حفاظت، معتبریت اور کارکردگی کو یقینی بنانے، برقی پلانٹس اور لائنوں کی ڈیزائننگ، تعمیر، اور برقرار رکھنے کے معیارات کی وضاحت کرتا ہے۔
یہ کمپنڈیم پاور سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پالیسی سازوں، ڈویلپرز اور آپریٹرز کے لیے ایک اہم وسیلہ ہے، جو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم میں اعلیٰ ترین معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط حوالہ پیش کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ا م ۔ م ص
(U: 10029)
(Release ID: 2047066)
Visitor Counter : 68