سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر برائے سائنس اور ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ لکھنؤ میں اے سی پی-انڈیا چیپٹر کی 9ویں سالانہ کانفرنس میں امریکن کالج آف فزیشنز کے ذریعہ باوقار ‘ممتاز سرپرست’ایوارڈ سے سرفراز
ہندوستان آج صحت کے شعبے میں عالمی تحقیق کی قیادت کرنے کے قابل ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نوجوان نسل میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دی جائے کیونکہ ان کی فلاح و بہبود کا اثر پی ایم مودی کے 2047 کے ’’وکست بھارت’’پر ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
طبی سائنس کو آگے بڑھانے کے لیے نجی اور سرکاری شعبوں کے ساتھ ساتھ بین اقوامی تنظیم کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
16 AUG 2024 7:10PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو آج لکھنؤ میں اے سی پی انڈیا چیپٹر کی 9ویں سالانہ کانفرنس میں امریکن کالج آف فزیشنز کی طرف سے ممتاز "سال کے ممتاز سرپرست" ایوارڈ سے سرفراز كیا گیا۔
مرکزی وزیر نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آج صحت کے شعبے میں عالمی تحقیق کی قیادت کرنے کے قابل ہے اور طبی صحت، تحقیق اور طبی تعلیم میں اس کی غیر معمولی خدمات كو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نجی اور سرکاری شعبوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان جدید طبی سائنس میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان کے خلائی شعبے کی کامیابی کے نتیجے میں جسے وزیر اعظم مودی نے نجی سرمایہ کاری کے لیے کھولا تھا، اس چند مہینوں میں کئی ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی اور خلائی اسٹارٹ اپس کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان غیر متعدی امراض میں اضافہ کا سامنا کر رہا ہے لیکن متعدی بیماریاں بھی ساتھ ساتھ برقرار ہیں جبکہ مغربی ممالک جن کو پہلے غیر متعدی بیماریوں کا زیادہ سامنا تھا خاص طور پر ایڈز اور کوویڈ کے ابھرنے کے بعد اب وہ بھی متعدی بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے ہندوستان کی سرمایہ کارانہ طور پر مؤثر تحقیقی سہولیات، متنوع طبی حالات، اور روایتی طبی علم سے فائدہ اٹھانے كے لیے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی گنجائش پر زور دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان نسل میں صحت کی احتیاطی دیکھ بھال کو ترجیح دی تاکہ وہ اپنی توانائی اور صلاحیت کو قوم کی تعمیر کے کام کے لیے وقف کر سکیں ۔ان کی صحت اور تندرستی کا وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 کے "وکست بھارت" کو بنانے پر بہت اچھا اثر پڑے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں خلاء جیسے دیگر شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر بھی روشنی ڈالی اور ہندوستانی خلاباز گروپ کیپٹن شکلا کا حوالہ دیا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی مہم میں اپنے امریکی اور دیگر ہم منصبوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2046109)
Visitor Counter : 43