قانون اور انصاف کی وزارت
ایک ملک، ایک انتخاب پر پینل کی سفارشات
Posted On:
01 AUG 2024 4:38PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 2 ستمبر 2023 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے بھارت کے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے موضوع پر مرکزی حکومت کی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے سیاسی جماعتوں سمیت مختلف متعلقہ فریقوں سے سے تجاویز، نقطہ نظر اور تبصرے طلب کرنے کے بعد اپنی رپورٹ 14 مارچ 2024 کو پیش کی۔ ماہرین قانون بشمول ہندوستان کے سابق چیف جسٹس صاحبان ، ہائی کورٹس کے سابق چیف جسٹس صاحبان، ہندوستان کے سابق اعلیٰ انتخابی کمشنروں اور ریاستی انتخابی کمشنروں کو کمیٹی کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ مذکورہ کمیٹی نے لا کمیشن آف انڈیا جیسی ماہر تنظیموں کو بھی مدعو کیا تھا۔ اس سلسلے میں شہریوں اور تنظیموں سے تجاویز اور تبصرے طلب کرنے کے لیے اخبارات اور سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ دیگر متعلقہ فریقوں جیسے بار کونسل آف انڈیا اور اعلیٰ کاروباری تنظیموں سے بھی ، جس میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی )، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)، ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسو چیم) شامل ہیں، ان کے نقطہ نظر رکھنے کے لئے مواقع فراہم کیے گئے ۔ ملک کے نامور ماہرین اقتصادیات نے بھی کمیٹی سے بات چیت کی۔ کمیٹی نے 65 میٹنگیں کیں اور وسیع غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کیں ۔
حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی مکمل رپورٹ اپنی مختلف سفارشات سمیت سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی ہے جس تک رسائی دیئے گئے لنک پر https://onoe.gov.in/HLC-Report-en حاصل کی جا سکتی ہے۔
*********
(ش ح – ش م – ت ح)
U. No.9898
(Release ID: 2046036)