شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے اپنا دوسرا ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ہفتہ 2024 کا مکمل  کیا


اس سال کی تھیم’’سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر مسافروں کے ذریعہ محدود سامانوں کیڈیویسٹمنٹ‘‘ کا مقصد غیر سیکورٹی اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان سیکورٹی پروٹوکول کی سمجھ کو بڑھانا ہے

تقریبات کا ہفتہ بھر کا سلسلہ سیکورٹی چیک پوائنٹس پر موثر ڈیویسٹمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے

Posted On: 15 AUG 2024 5:58PM by PIB Delhi

بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس) نے ہندوستان بھر کے تمام ہوائی اڈوں کی پرجوش شرکت کے ساتھ 5 اگست سے 11 اگست 2024 تک منعقد ہونے والے دوسرے ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ہفتہ 2024 کی کامیابیکے ساتھ تکمیل کی۔ اس سال کی تھیم ’’سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر مسافروں کے ذریعہ محدود  سامانوں کا ڈیویسمنٹ‘‘ کا مقصد غیر سیکورٹی اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان سیکورٹی پروٹوکول کی گہرائی سے سمجھ کو فروغ دینا ہے۔

پورے ہفتے کے دوران، سیکورٹی چوکیوں پر موثر ڈیویسٹمنٹ کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے پرکشش تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں میراتھن، بینڈ ڈسپلے، کوئز مقابلے اور پینٹنگ مقابلے شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کو ایوی ایشن سیکیورٹی کے طور طریقوں میں حصہ لینے والوں کو تعلیم دینے اور شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس تقریبکے تئیں مرکزی وزیر داخلہ  جناب امیت شاہ اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرجناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو کی طرف سے نیک خواہشات موصول ہوئیں اور انہوں نے اس اقدام کی قومی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ  اس موقع پر ممتاز شخصیات جیسے کہ جناب وشنو دیو سائی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی  کے ویڈیو پیغامات موصول ہوئے۔اراکین پارلیمنٹ جناب منوج تیواری، جناب برج موہن اگروال، جناب نریش بنسل اور سنیل شیٹی، موہن لال، کیچا سودیپ، دویانکا ترپاٹھی، سومیا ٹنڈن، منموہن تیواری اور کمار وشواس  جیسے مشاہیر  نے اپنے بصیرت افروز پیغامات  کے ذریعہ  اس ہفتے کی کامیابی میں تعاون دیا۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں مسافروں کے ساتھ تعاون اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ہوائی اڈے کے عملے اور عوام کی فعال شراکت داری انمول ثابت ہوئی ہے۔ مسافروں کی طرف سے مؤثر  ڈیویسٹمٹ نہ صرف ہوائی اڈے کی حفاظتی چوکیوں پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرتی ہے بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو اسکریننگ کے اپنے اہم کام پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع  بھی فراہم کرتی ہے، اس طرح ہوائی اڈے کے آپریشنز میں مجموعی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سال کے ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ویک کو زبردست ردعمل ،ایک محفوظ اور ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ایوی ایشن کمیونٹی اور عوام کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں، ہم ان اہم طریقوں کو تقویت دینے اور ہوا بازی کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے وقف  پابند عہد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ن ا۔

U-9871

                          


(Release ID: 2045706) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil