وزارات ثقافت

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھارت کی تقسیم کے سانحہ سے سبق حاصل کرنے پر زرو دیا

Posted On: 14 AUG 2024 10:07PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، حکومت ہند کے زیر اہتمام اندراگاندھی نیشنل سینٹر برائے آرٹس (آئی جی این سی اے) نے 14 اگست کو بھارت منڈپم واقع نئی دہلی میں ’تقسیم کی ہولناکیوں کے یاد کرنے کے دن‘ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی موجودگی نے اسے عزت بخشی جنہوں نے بطور مہمان خصوصی اس میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GKDG.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تقسیم کے درد اور اس کی وجوہات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تقسیم کی ہولناکیوں کو یاد کرنا اس لیے اہم ہے تاکہ مستقبل کی پیڑھیاں اسے سمجھ سکیں اور اس کے اثرات کا ادراک کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس یادگار کے پس پشت ارادہ سیاسی نہیں بلکہ اس سے سبق حاصل کرنے اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کرنے کے لیے کوشاں ہونے کا ہے۔ بھارت کی تقسیم کا سانحہ تاریخ میں عظیم ترین انسانی سانحوں میں سے ایک ہے۔ اسے تاریخ میں وہ اہمیت حاصل نہیں ہوئی جو ہونی چاہئے تھی۔ اس کے پیچھے مختلف سیاسی عوامل کارفرما تھے۔ لاکھوں افراد کے اجڑنے کی تکالیف اس میں پنہاں ہیں جو حاشیے پر زندگی بسر کرنے کے لیے مجبور ہوئے۔ ثقافت کے وزیر نے ایک اہم نقطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک جانب تاریخ محض حوالے دے سکتی ہے یا بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے شرائط بیان کر سکتی ہے، شراکت داروں کے لیے یہ سبق حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے جو ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی جانب ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00204Y3.jpg

دیگر ممتاز مہمانان میں ارضیاتی سائنسز اور عملے  اور عوامی شکایات کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، تعلیم  اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجومدار، تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد، صارفین امور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نمبو بین جینتی بھائی بمبھانیا، کمپنی امور اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا اور اندور کے رکن پارلیمنٹ جناب شنکر لال لالوانی جیسی شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سچیدانند جوشی، رکن آئی جی این سی اے کی زیر ہدایت بنی ایک دستاویزی فلم ’اے نیو پوسٹ باکس: تقسیم سے متعلق کہانیاں‘ بھی ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ہاتھوں جاری کی گئی۔ یہ فلم اور دوردرشن اور سنسد ٹی وی پر بھی نشر کی جائے گی۔ اس سے قبل وبھاجن کی کہانیاں (تقسیم کی داستانیں) نام کی ایک کتاب جو تقسیم کے سانحات پر مبنی ہے، کا اجراء بھی اس اسٹیج پر موجود عمائدین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔یہ کتاب مشترکہ طور پر ڈاکٹر سچیدانند جوشی، رکن سکریٹری آئی جی این سی اے، قومی سندھی زبان ترقیات کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر روی پرکاش تیک چندانی نے مشترکہ طور پر ایڈٹ کی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QKI4.jpg

ایک ناقابل فراموش سانحہ، بھارت کی تقسیم  15 اگست 1947 کو ملک کی آزادی  کا نشان ہے جو ازحد زبردست قیمت ادا کرکے حاصل کی گئی۔ اس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور بے شمار اجڑ گئے۔ تقسیم کا شکار ہونے والے افراد کی قربانیوں کی ہولناکی، جناب نریند رمودی نے اس کا اعلان 15 اگست 2021 کو لال قلعہ سے کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ 14 اگست کو سالانہ بنیاد پر تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن کے طور پر ہر سال منایا جائے گا۔ اس دن تقسیم کی یاد کو اعزاز بخشنے اور قربانیوں کو یاد کرنے کے دن کے طور پر منایا جائے گا تاکہ ملک ہمیشہ چوکس رہے۔

اس تقریب کے اہتمام میں آئی جی این سی اے میں جن پد سمپدا ڈویژن کے سربراہ پروفیسر کے انل کمار کا تعاون اور تال میل بھی شامل تھا۔ اس پروگرام میں ان افراد کے اراکین کنبہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے تقسیم کے دوران مصیبتوں کا سامنا کیا تھا، دہلی یونیورسٹی کے طلبا، نوجوان اور بڑی تعداد میں ہر طبقے کے افراد بھی موجود تھے۔


**********

(ش ح – م ن - ا ب ن)

U.No:9852



(Release ID: 2045503) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP