کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جولائی 2024 ء میں  ، ہندوستان کی کل برآمدات میں 2.81 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ؛ اپریل سے جولائی 2024 کے دوران ،  مجموعی  کل  برآمدات 6.65 فیصد بڑھنے کا تخمینہ ہے


اپریل سے جولائی 2024 کے دوران ،  تجارتی سامان کی برآمدات کی مجموعی قدر 144.12 ارب  امریکی ڈالر  مالیت کی تھی،  جو کہ اپریل سے جولائی 2023 کے دوران  138.39 ارب امریکی ڈالر  تھی، جس میں 4.15 فیصد کی مثبت نمو درج کی گئی

غیر - پیٹرولیم اور غیر جواہرات  اور  زیورات  کی برآمدات میں  ، جولائی 2023 میں ،  25.47 ارب  امریکی ڈالر سے ،  جولائی 2024 میں 26.92 ارب  امریکی ڈالر تک 5.69 فیصد اضافہ ہوا

جولائی 2024 میں ،  تجارتی سامان کی برآمدات میں اضافے کے بڑے محرکات میں ،  الیکٹرانک سامان، انجینئرنگ کا  سامان، ادویات اور فارماسیوٹیکل، گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات اور تمام ٹیکسٹائل کی آر ایم جی  شامل ہیں

الیکٹرانک سامان کی برآمدات  میں  ،  جولائی 2023 میں 2.04 ارب  امریکی ڈالر سے ،  جولائی 2024 میں 2.81 ارب  امریکی ڈالر تک 37.31 فیصد  اضافہ ہوا

انجینئرنگ سامان کی برآمدات میں   ، جولائی 2023 میں 8.72 ارب  امریکی ڈالر سے ،  جولائی 2024 میں 9.04 ارب  امریکی ڈالر تک 3.66 فیصد اضافہ ہوا

ادویات  اور ادویہ سازی کی برآمدات  میں ، جولائی 2023 میں 2.13 ارب  امریکی ڈالر  کے مقابلے جولائی 2024 میں 2.31 ارب  امریکی ڈالر تک 8.36 فیصد  اضافہ ہوا

گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات جولائی 2023 میں  0.29 ارب امریکی ڈالر  سے 56.18 فیصد  اضافے کے ساتھ ،  جولائی 2024 میں  0.46 ارب امریکی ڈالر   ہوگئیں

ٹیکسٹائل کی تمام برآمدات کی  آر ایم جی  جولائی 2023  میں ،  1.14 ارب امریکی ڈالر  سے 11.84 فیصد بڑھ کر ،  جولائی 2024 میں 1.28 ارب امریکی ڈالر  ہوگئی

Posted On: 14 AUG 2024 3:57PM by PIB Delhi

جولائی 2024* کے لیے ہندوستان کی کل برآمدات (تجارتی سامان اور خدمات کی مشترکہ) کا تخمینہ 62.42 ارب  امریکی ڈالر  کا ہے، جو جولائی 2023 کے مقابلے میں 2.81 فیصد کی مثبت نمو درج کرتا ہے۔  2024 ء کے لیے  در آمدات (تجارتی سامان اور خدمات کی مشترکہ) کا تخمینہ  72.03 ارب امریکی ڈالر  کا ہے ، جو جولائی 2023 کے مقابلے میں 7.14 فیصد کی مثبت نمو درج کر رہا ہے۔

 

جدول 1: جولائی 2024 کے دوران تجارت*

 

 

جولائی  2024

( امریکی ڈالر ارب میں )

جولائی  2023

( امریکی ڈالر ارب میں )

تجارتی سامان   

بر آمدات

33.98

34.49

در آمدات

57.48

53.49

خدمات *

بر آمدات

28.43

26.22

در آمدات

14.55

13.74

مجموعی تجارت

(تجارتی سامان   + خدمات ) *

بر آمدات

62.42

60.71

در آمدات

72.03

67.23

تجارتی توازن

-9.61

-6.52

* نوٹ: آر بی آئی  کے ذریعہ جاری کردہ خدمات کے شعبے کا تازہ ترین اعداد و شمار  جون 2024 کا ہے۔ جولائی 2024 کا اعداد و شمار  ایک تخمینہ ہے، جس میں آر بی آئی کے بعد کی ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

 

تصویر 1: جولائی 2024 کے دوران کل تجارت*

 

اپریل-جولائی 2024* کے دوران ہندوستان کی کل برآمدات کا تخمینہ 261.47 ارب  امریکی ڈالر کا  ہے  ، جس میں 6.65 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اپریل تا جولائی 2024* کے دوران کل درآمدات کا تخمینہ 292.64 ارب  امریکی ڈالر  کا ہے   ، جس میں 7.30 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

 

جدول 2: اپریل سے جولائی 2024 کے دوران تجارت*

 

 

اپریل – جولائی  2024

( امریکی ڈالر ارب میں )

اپریل – جولائی  2023

( امریکی ڈالر ارب میں )

تجارتی سامان   

بر آمدات

144.12

138.39

در آمدات

229.70

213.53

خدمات *

بر آمدات

117.35

106.79

در آمدات

62.95

59.19

مجموعی تجارت

(تجارتی سامان   + خدمات ) *

بر آمدات

261.47

245.18

در آمدات

292.64

272.72

تجارتی توازن

-31.17

-27.55

 

تصویر 2: اپریل-جولائی 2024 کے دوران کل تجارت*

 

تجارتی سامان کی تجارت

  • جولائی 2024 کے دوران  ، تجارتی سامان کی برآمدات جولائی 2023 میں 34.49 ارب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں ،  33.98 ارب  امریکی ڈالر تھیں۔
  • جولائی 2024 کے دوران  ، تجارتی سامان کی درآمدات جولائی 2023 میں 53.49 ارب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں،  57.48 ارب  امریکی ڈالر تھیں۔

 

تصویر 3: جولائی 2024 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

  • اپریل سے جولائی 2024 کے دوران ،  تجارتی سامان کی برآمدات 144.12 ارب  امریکی ڈالر تھیں  ، جب کہ اپریل سے جولائی 2023 کے دوران 138.39  ارب امریکی ڈالر  تھیں۔
  • اپریل سے جولائی 2024 کے دوران  ، تجارتی سامان کی درآمدات 229.70 ارب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں ،  اپریل سے جولائی 2023 کے دوران 213.53 ارب  امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا جولائی 2024 کے دوران تجارتی سامان کا تجارتی خسارہ 85.58 ارب  امریکی ڈالر تھا ،  جو اپریل سے جولائی 2023 کے دوران 75.15 ارب  امریکی ڈالر تھا۔

 

تصویر 4: اپریل-جولائی 2024 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

  • جولائی 2024 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات ،  جولائی 2023 میں 25.47ارب امریکی ڈالر   کے مقابلے میں 26.92 ارب  امریکی ڈالر تھیں۔
  • جولائی 2024 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات ،  جولائی 2023 میں ،  36.16  ارب امریکی ڈالر  کے مقابلے میں 38.98  ارب  امریکی ڈالر تھیں۔

 

جدول 3: جولائی 2024 کے دوران  ، پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

جولائی  2024

( امریکی ڈالر ارب میں )

جولائی  2023

( امریکی ڈالر ارب میں )

غیر - پیٹرولیم بر آمدات

28.75

27.77

غیر  - پیٹرولیم  در آمدات

43.61

41.67

غیر – پیٹرولیم اور غیر جواہرات نیز زیورات بر آمدات

26.92

25.47

غیر – پیٹرولیم اور غیر جواہرات نیز زیورات در آمدات

38.98

36.16

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں ۔

 

تصویر 5: جولائی 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

  • اپریل-جولائی 2024 میں ،  غیر -پیٹرولیم اور غیر- جواہرات اور زیورات کی برآمدات 109.09 ارب  امریکی ڈالر رہیں ، جو کہ اپریل-جولائی 2023 میں 102.81 ارب امریکی ڈالر  کی  تھیں۔
  • اپریل-جولائی 2024 میں  ، غیر -  پیٹرولیم، غیر  -جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 144.32 ارب  امریکی ڈالر تھیں، جبکہ یہ  اپریل-جولائی 2023 میں  138.25 ارب  امریکی ڈالر تھی۔

 

جدول 4: اپریل سے جولائی 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

اپریل – جولائی  2024

( امریکی ڈالر ارب میں )

اپریل – جولائی  2023

( امریکی ڈالر ارب میں )

غیر - پیٹرولیم بر آمدات

118.19

112.64

غیر  - پیٹرولیم  در آمدات

164.33

159.87

غیر – پیٹرولیم اور غیر جواہرات نیز زیورات بر آمدات

109.09

102.81

غیر – پیٹرولیم اور غیر جواہرات نیز زیورات در آمدات

144.32

138.25

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں ۔

تصویر 6: اپریل سے جولائی 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

خدمات کی تجارت

جولائی 2024* کے لیے خدمات کی برآمدات  کی تخمینی مالیت  28.43  ارب امریکی ڈالر  ہے ،  جو جولائی 2023 میں 26.22  ارب امریکی ڈالر  تھی۔

جولائی 2024* کے لیے خدمات کی درآمدات کی تخمینی مالیت  14.55 ارب امریکی ڈالر  ہے ،  جب کہ جولائی 2023 میں یہ  13.74  ارب امریکی ڈالر تھی۔

تصویر 7: جولائی 2024 کے دوران خدمات کی تجارت*

  • اپریل سے جولائی 2024 کے دوران  ، خدمات کی برآمدات کی تخمینہ مالیت  117.35  ارب امریکی ڈالر   ہے ،  جب کہ اپریل-جولائی 2023 میں یہ  106.79 ارب امریکی ڈالر  تھی۔
  • اپریل سے جولائی 2024 کے دوران خدمات کی درآمدات کی تخمینی مالیت ،  62.95 ارب امریکی ڈالر  ہے ،  جو کہ اپریل-جولائی 2023 میں 59.19 ارب امریکی ڈالر  تھی۔
  • اپریل-جولائی 2024* کے لیے سروسز ٹریڈ سرپلس 54.40 ارب امریکی ڈالر  مالیت کا  ہے ،  جب کہ اپریل-جولائی 2023 میں  یہ 47.60 ارب امریکی ڈالر  تھا۔

تصویر 8: اپریل-جولائی 2024 کے دوران خدمات کی تجارت*

 

  • گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات (56.18فیصد )، تمباکو (39.9 فیصد)، الیکٹرانک سامان (37.31 فیصد)، تیل سے تیار  کھانا (22.01 فیصد)، چائے (21.79 فیصد)، دستکاری کے علاوہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالین (13.23 فیصد)، مصالحہ جات  (13 فیصد)، تمام ٹیکسٹائل کا آر ایم جی  (11.84 فیصد)، قالین (10.53 فیصد)، پلاسٹک اور لینولیم (8.84 فیصد)، ادویات اور دواسازی (8.36 فیصد)، خام لوہا (7.73 فیصد) )، اناج کی تیاریاں اور متفرق پراسیس شدہ اشیاء (5.06 فیصد)، دستی طور پر تیار کردہ دھاگے / فیبرک / میڈ اَپس  وغیرہ (3.91 فیصد)، انجینئرنگ کا سامان (3.66 فیصد)، چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات (2.29 فیصد)، پھل اور سبزیاں (2.19 فیصد) اور مائیکا، کوئلہ اور دیگر کچی دھاتیں، معدنیات بشمول پروسیس شدہ معدنیات (1.49 فیصد) نے گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی 2024 کے دوران مثبت اضافہ ریکارڈ کیا۔
  • پروجیکٹ سامان (منفی 73.06 فیصد)، موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر (منفی 32.85 فیصد)، کھاد، خام اور تیار شدہ (منفی 31 فیصد)، رنگنے/ٹیننگ/رنگنے والے مواد (منفی 29.03 فیصد)، کیمیائی مواد اور  مصنوعات (منفی 26.9 فیصد)، سونا (منفی 10.65 فیصد)، نقل و حمل کے آلات  (منفی 9.65 فیصد)، گودا اور فضلہ کاغذ (منفی 7.57 فیصد)، خام  کپاس اور فضلہ (منفی 2.74 فیصد)، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات (منفی 0.71 فیصد ) اور ٹیکسٹائل یارن فیبرک سے تیار شدہ اشیاء   (منفی 0.23 فیصد)  نے جولائی 2024 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے منفی نمو درج کی ہے ۔
  • اپریل-جولائی 2024* کے دوران اپریل-جولائی 2023 کے مقابلے میں  ، خدمات  کی برآمدات میں 9.89 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
  • قیمت میں تبدیلی کے لحاظ سے، جولائی 2023 کے مقابلے جولائی 2024 میں مثبت نمو کی نمائش کرنے والی 5 سرفہرست برآمدی منزلیں نیدرلینڈ (29.18 فیصد)، امریکہ  (3.15 فیصد)،  تنزانیہ ری پبلک  (53.14 فیصد)، سنگاپور (14.28 فیصد) اور میکسیکو (25.91 فیصد) شامل ہیں ۔
  • قیمت میں تبدیلی کے لحاظ سے، اپریل-جولائی 2023 کے مقابلے میں اپریل-جولائی 2023 میں مثبت نمو کی نمائش کرنے والی 5 سرفہرست برآمدی منزلیں نیدرلینڈ (38.32 فیصد)، امریکہ (  9.06 فیصد )، متحدہ عرب امارات  (13.48 فیصد)، ملیشیا  (  51.86 فیصد) اور سنگاپور (24.4 فیصد) ہیں۔
  • قیمت میں تبدیلی کے لحاظ سے، جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 میں ترقی کی نمائش کرنے والے سرفہرست 5 درآمداتی ذرائع ہیں  ؛ متحدہ عرب امارات  (84.87فیصد )، چین ری پبلک  (13.05 فیصد)، روس (22.56 فیصد)، قطر (34.61 فیصد) اور انڈونیشیا (15.05 فیصد)۔
  • قیمت میں تبدیلی کے لحاظ سے، اپریل-جولائی 2023 کے مقابلے میں اپریل-جولائی 2024 میں نمو کی نمائش کرنے والے سر فہرست  5 درآمداتی ذرائع ہیں  ؛ متحدہ عرب امارات  (47.07 فیصد)، روس (20.33 فیصد)، چین ری پبلک  (9.66 فیصد)، عراق ( 19.4 فیصد) اور انڈونیشیا (17.19 فیصد)۔

فوری تخمینوں کے لیے لنک *

 

********

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9823



(Release ID: 2045334) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil