عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی پی جی آر اے ایم ایس میں قابل ذکر کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ شکایات کا حل


یکم سے 12 اگست 2024 تک مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 91,505 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2024 12:20PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے یکم سے 12 اگست 2024 کے درمیان دور کی گئی شکایات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق، مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے 91,505 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

یکم سے 12 اگست 2024 کی مدت کے دوران  شکایات کے ازالے کے لیے حکومت ہند میں سرفہرست 5 وزارتیں/محکمے درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

وزارت/محکمہ کا نام

کل شکایات کا ازالہ

1

محکمہ دیہی ترقی

49,617

2

محنت اور روزگار کی وزارت

5,550

X3

مالی خدمات (بینکنگ ڈویژن) کا محکمہ

4,936

4

زراعت اور کسانوں  کی فلاح و بہبود کامحکمہ

3,847

5

ریلوے کی وزارت (ریلوے بورڈ)

2,013

مؤثر شکایات کے ازالے میں کامیابی کی درج ذیل 3 کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

  1. جناب سبرامنیم جی کی شکایت – اے وائی  2016-17 اور اے وائی  2019-2020 کے لیے رقم کی واپسی   میں تاخیر

جناب سبرامنیم جی نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر اے وائی 2016-17 کے لیے  3,62,619  روپئے اور اے وائی  2019-20 کے لیے  4,40,553 روپئے کے زیر التواء ریفنڈ ڈیمانڈ کے حوالے سے ایک شکایت درج کرائی، جس کے لیے اسیسمنٹ مکمل ہو گیا تھا اور ایکٹ کے 147 آر ڈبلیو ایس 144بی کے تحت  21 فروری 2024 کو  آرڈر پاس کردیا گیا تھا۔جس میں تعین کنندہ کی واپس  ہوئی آمدنی کو قبول کیاگیا تھا۔ اسیسمنٹ مکمل ہونے کے 4 ماہ بعد بھی جون 2024 تک ان کے اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی   نہیں ہوئی۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرنے کے ایک ماہ کے اندر، سی پی سی بنگلورو نے تصدیق کی کہ ٹیکس دہندگان کے پہلے سے طے شدہ بینک اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی جمع کر دی گئی ہے۔

  1. جناب وی روی کمار کی شکایت - ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہ اور الاؤنس کی عدم ادائیگی

جناب وی روی کمار 30 جون، 2024 کو ریلوے کی وزارت سے ریٹائر ہوئے، اطلاع دی کہ ان کی جون، 2024 کے مہینے کی تنخواہ جولائی کے وسط تک ادا نہیں کی گئی۔ تنخواہ کے علاوہ اپریل، مئی اور جون کے مہینے کا کلومیٹر الاؤنس اور مئی اور جون کے مہینے کا نائٹ ڈیوٹی الاؤنس بھی ادا نہیں کیا گیا۔

سی پی جی آر ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرنے کے 16 دنوں کے اندر، وزارت نے جواب دیا کہ 2,72,747 روپے کی خالص قابل ادائیگی رقم کے ساتھ تنخواہ اور الاؤنسز پر یکم اگست 2024 کو کارروائی کی گئی ہے۔

  1. جناب بھابیش چندر بسوال کی شکایت - مکمل ای پی ایس شیئر سیٹلمنٹ کی درخواست

جناب بسوال نے 13 جولائی 2024 کو ای پی ایف/ای پی ایس تصفیہ کے لیے درخواست دی، جس میں 96,166  روپئے کی رقم کا دعویٰ کیا گیا۔ تاہم، صرف  65,637  روپئےای پی ایس شیئر کا تصفیہ ہوا، جس کےمطابق  15,604 زیر التواء رہ گیا۔ ان کےپی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات میں ان کے ای پی ایف / ای پی ایس شیئر سیٹلمنٹ کلیم کی تاریخ سے 23 دن بعد بھی، یو اے این پورٹل پر منظوری زیر التواء تھی۔ جناب بسوال نےاپنی اہلیہ کے دماغی آپریشن کی وجہ سے فنڈز کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے بقیہ رقم کی فوری منظوری کی درخواست کی۔

وزارت کی طرف سے فراہم کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سی پی جی آر ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرنے کے 4 دنوں کے اندر 8 اگست 2024 کو 15,604 روپے کی بقایا رقم کا تصفیہ کر دیا گیا ہے۔

 

 ************

ش ح۔  م م  ۔ م  ص

 (U:9807    )

  


(Release ID: 2045173) Visitor Counter : 56
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP