بجلی کی وزارت

پاور فائننس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)کی سی ایم ڈی، محترمہ پرمندر چوپڑا نے سی ایس آر پہل قدمی کے تحت آئی آئی ٹی مدراس میں ریسرچ اناٹومی تجربہ گاہ کا افتتاح کیا

Posted On: 13 AUG 2024 8:30PM by PIB Delhi

چنئی – پاورفائننس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) کی سی ایم ڈی، محترمہ پرمندر چوپڑا نے میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس (آئی آئی ٹی) میں ایک جدید ترین اناٹومی تجربہ گاہ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ جدید ترین سہولت، جسے پی ایف سی کی جانب سے 16.5 کروڑ روپئے کے سی ایس آر عطیے سے تعاون حاصل ہوا ہے، بھارت میں طبی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔

اس جدید ترین اناٹومی لیباریٹری کا افتتاح پی ایف سی کے ڈائرکٹر (کمرشل) جناب منوج شرما؛ آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی؛ سی ایس آر کے اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر جناب علی شاہ، انسٹی ٹیوٹ پروفیسر  آر کرشن کمار، میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے محکمے سربراہ پروفیسر بابی جارج، ڈین نامزد ، سابق طالب علم اور کارپوریٹ ریلیشنز، پروفیسر آشون مہالنگم، او آئی اے، جناب کوری راج نائر اور پی ایف سی کے دیگر افسران کے ذریعہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018WY2.jpg

بائیں سے دائیں: جناب علی شاہ، اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر، سی ایس آر، جناب منوج شرما، ڈائرکٹر (کمرشل)، پی ای سی؛ محترمہ پرمندر چوپڑا، سی ایم ڈی، پروفیسر وی کاما کوٹی، ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی مدراس؛ پروفیسر بابی جارج، میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے محکمے کے سربراہ؛ پروفیسر سری کانت ویدانتم؛ پروفیسر آر کرشن کمار، انسٹی ٹیوٹ پروفیسر، اناٹومی لیباریٹری کے افتتاح کے موقع پر۔

پی ایف سی کے ذریعہ امداد یافتہ اناٹومی تجربہ گاہ کی نمایاں خصوصیات:

جدید ترین سہولت: تجربہ گاہ کو موثر تدریس اور سیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے اور تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، خاص طور پر میڈیکل سائنسز اور انجینئرنگ میں جدید بی ایس ڈگری پروگرام کے لیے۔ یہ سہولت انڈرگریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن میں ہائی ٹیک طریقوں کو ضم کرنے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

بھارت میں اپنی نوعیت کی اولین تجربہ گاہ : ڈگر سے ہٹ کر اٹھائے گئے قدم کے طور پر، آئی آئی ٹی مدراس نے ایک خشک اناٹومی لیب قائم کی ہے جو میڈیکل کالج کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ یہ لیب ایک منفرد سیکھنے کا ماحول فراہم کرے گی، جو طلباء کو اناٹومی میں تجربہ حاصل کرنے کے قابل بنائے گی، جو روایتی طور پر زیادہ روایتی طریقوں پر انحصار کرنے والا شعبہ ہے۔

اختراع کو فروغ: اس سہولت کا قیام طلباء کو اختراعی اور خلل ڈالنے والے پروڈکٹ کے خیالات پیدا کرنے کی ترغیب دے گا۔ پی ایف سی کو امید ہے کہ اس جدید ترین لیب کی نمائش دیسی مصنوعات کی ترقی کا باعث بنے گی، ملک کی درآمدات پر انحصار کو کم کرے گا اور طبی شعبے میں خود انحصاری میں اپنا تعاون دے گا۔

پاور فائننس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) کی سی ایم ڈی محترمہ پرمندر چوپڑا نے کہا، ’’ہمیں آئی آئی ٹی مدراس میں اس تغیراتی پروجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہماری عہد بندگی بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری سے بڑھ کر ہے؛ ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر، ہم سی ایس آر پہل قدیوں  کے توسط سے زندگیوں کو بہتر بنانے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں تعاون دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد اس اختراعی اناٹوبی لیباریٹری کو طاقتور طبی آلات کی ترقی کے مقصد سے نئی تکنالوجیاں تلاش کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انجینئرنگ کے اصولوں کو طبی معلومات میں استعمال کرکے، اس طرح کی تحقیق  حفظانِ صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو جاتی ہے۔‘‘

****

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9790



(Release ID: 2045048) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil