بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایم ایس ایم ای کا قومی ادارہ ( این آئی –ایم ایس ایم ای ) ، حیدرآباد کو صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی ) نے 3-اسٹار ریٹنگ ‘اتکرشٹ ’ کے طور پر شناختی سرٹیفیکیشن سے نوازا

Posted On: 13 AUG 2024 12:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی  ایم ایس ایم ای کی وزارت کا ادارہ ،ایم ایس ایم ای کا قومی ادارہ ( این آئی –ایم ایس ایم ای ) کو بہت چھوٹی، چھوٹی او ر اوسط درجے کے کاروباری اداروں  کی صنعتوں کے فروغ اور ترقی کےشعبے میں شاندار خدمات کےاعتراف میں   قومی معیارات برائے شہری خدمات تربیتی اداروں (این ایس سی ایس ٹی آئی) کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے شناختی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ تشخیص انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مختلف سطحوں پر اپنائے گئے تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور طریقوں کے معائنہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ صلاحیت سازی سے متعلق  کمیشن (سی بی سی ) اور آئی سی اے آر ای  کی ٹیم نے آن سائٹ اسسمنٹ کیا اور 3 اسٹار ریٹنگ کے ساتھ ‘اتکرشٹ’ درجہ بندی کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف ریکگنیشن سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IA3N.jpg

سائنس اور ٹیکنالوجی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی، خلائی اور وزیر اعظم کے دفتر کے  میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلی کے  وگیان بھون میں 12 اگست 2024 کو منعقدہ سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز (سی ایس ٹی آئی) کانفرنس کے دوران  منظور شدہ  سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی اعزازی تقریب کے ایک حصے کے تحت  این آئی –ایم ایس ایم ای کے ڈائریکٹر جنرل کو سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن پیش کیا ۔

ایم ایس ایم ای  کا قومی ادارہ (این آئی –ایم ایس ایم ای)، حکومت ہند کی ایم ایس ایم ای  کی  وزارت  کے تحت اپنے شعبے میں ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ یہ ایم ایس ایم ایز کو کامیابی اور خوشحالی کی طرف ان کی پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں  مہارت کی ترقی اور صنعت کاری کے شعبے  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ این آئی –ایم ایس ایم ای کی فکری سرگرمیاں، اس کے چار سکول آف ایکسیلنس کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے۔ ان بہترین اسکولوں میں اسکول آف انٹرپرائز ڈویلپمنٹ (ایس ای ڈی)، اسکول آف انٹرپرائز مینجمنٹ (ایس ای ایم)، اسکول آف انٹرپرینیورشپ اینڈ ایکسٹینشن (ایس ای ای ) اورا سکول آف انٹرپرائز انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن (ایس ای آئی سی) شامل ہیں۔

سال 1962 میں قائم کیا گیا، این آئی –ایم ایس ایم ای نے ہندوستانی سرحدوں سے باہر تمام کامیابیوں کے ایک متاثر کن ریکارڈ کے ساتھ قابل قدر تعاون کیا ہے۔ جس کی وجہ سے دیگر ترقی پذیر ممالک بھی اس ادارے کی سہولیات اور مہارت سے مستفید ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ یواین آئی ڈی او، یو این ڈی پی ، ڈی سی اے سی، یو این ای ایس سی او، سی ایف ٹی سی، یو این آئی سی ای ایف، اےاے آ رڈی او اور جی آئی زیڈجیسی ممتاز عالمی تنظیموں سے وابستہ ہے۔

این آئی –ایم ایس ایم ای نے تھیم پر مبنی  سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، کلسٹر ڈیولپمنٹ اپروچ کے تحت ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے نیشنل ریسورس سینٹر فار کلسٹر ڈیولپمنٹ (این آر سی ڈی) وغیرہ۔ این آر سی ڈی نے 150 سے زیادہ کلسٹروں کی ترقی میں کام کیا  ہے۔ حال ہی میں اس ادارہ  نے فنرائز (فائنانشل ریسرچ اینڈ انوویشن فار سسٹین ایبل انٹرپرائز) اور بائیوچار یونٹ نامی دو نئے سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے ہیں۔

اس ادارہ  نے حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کی مختلف وزارتوں کے عہدیداروں کے لیے 16,902 پروگرام منعقد کیے ہیں اور 5,71,068 شرکاء کو تربیت دی ہے۔ این آئی –ایم ایس ایم ای نے 6,139 اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ پروگرامز (ای ایس ڈی پی ) بھی کیے ہیں اور 1,85,224 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کی ہے۔ یہ ادارہ 1967 سے حکومت ہند کی وزارت خارجہ کی آئی ٹی ای سی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے اور اس نے 145 ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کرنے والے 11,019 بین الاقوامی سینئر عہدیداروں کو تربیت دی ہے۔ این آئی –ایم ایس ایم ای نے 959 سے زیادہ تحقیقی اور مشاورتی منصوبے بھی مکمل کیے ہیں۔

*****

ش ح۔ع ح۔م ص

U:9758



(Release ID: 2044795) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil