کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے بھارت کے صنعتی منظرنامے کو وسعت دینے کے لیے صنعتی قائدین سے ملاقات کی


مرکز سازگار کاروباری ماحول کے لیے  کوشاں ہے: جناب گوئل

بات چیت کے دوران قانونی اصلاحات، تجارت، لاجسٹکس اور منڈی مطالبات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

صنعت سے متعلق سجھاؤ مستقبل کی حکمت عملیوں کو نئی شکل دیں گے

Posted On: 09 AUG 2024 6:53PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گذشتہ روز یہاں صنعت کے قائدین کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس میٹنگ کا مقصد حکومت اور صنعت کے قائدین کے درمیان تجارت اور صنعت کے اہم پہلوؤں پر بات چیت کو فروغ دینا تھا۔

جناب پیوش گوئل نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے صنعت کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال طور پر رابطہ کیا، ان کے تحفظات کو دور کیا اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔ ان کے خطاب نے صنعت کی ضروریات کے ساتھ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے وزارت کی لگن کو اجاگر کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ موصول ہونے والی آراء مستقبل کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گی۔

بات چیت میں قانونی اصلاحات، تجارت، لاجسٹکس، منڈی کی طلب ، سپلائر ماحولیاتی نظام، ٹیلنٹ کی دستیابی، پالیسیاں، قانونی/آئی پی آر ، اور سرمائے تک رسائی جیسے متعدد موضوعات پر احاطہ کیا گیا۔

تقریب سے پہلے، شرکاء سے قیمتی معلومات اور آراء اکٹھا کرنے کے لیے ایک سروے کیا گیا۔ اس سروے کے ذریعے اہم مسائل، خدشات اور بحث کے لیے دلچسپی کے شعبوں کی پہلے سے نشاندہی کی گئی تھی اور ایجنڈا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا کہ سیشن کے دوران انتہائی اہم موضوعات پر توجہ دی جائے۔

ایک کھرب کے بقدر تجارتی برآمدات کے اپنے عزم تک پہنچنے کے مقصد میں بھارت کی مدد کے لیے ایک کلیدی فریم ورک کے طور پر ’وکست ‘کی تجویز پیش کرنے والی ایک رپورٹ پی ڈبلیو سی کے ذریعہ جاری کی گئی۔

اس تقریب میں صنعت کے 100 اسٹیک ہولڈرز کی شرکت دیکھی گئی، جن میں 35 سے زائد سی ای او، سی ایف او اور سی ایکس او شامل ہیں، جو ای ایس ڈی ایم ، آٹو، کیمیکل، ٹیلی کام، کیپٹل گڈز، ٹیکسٹائل اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پلیٹ فارم نے قیمتی آراء اور بات چیت کی سہولت فراہم کی، جو مختلف شعبوں کے درمیان نیٹ ورکنگ اور شراکت داری کی تعمیر کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس نے خیالات کے باہم تبادلے اور بہترین طریقوں کی حوصلہ افزائی کی، جس سے کاروبار کے نئے مواقع اور موجودہ مواقع کو تقویت حاصل ہوئی ۔ وزارت کی کوششوں نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور طویل مدتی پائیداری کے حصول میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9668


(Release ID: 2043869) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP