بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای اکائیوں سے اشیاء اور خدمات کی خریداری
Posted On:
08 AUG 2024 5:03PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کو منڈی تعاون فراہم کرانے کے مقصد سےایم ایس ایم ای کی وزارت نے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتی اکائیوں کے آرڈر 2012 کے لیے سرکاری خریداری پالیسی کی مشتہری کی ، جیسا کہ اس میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی ترقی کے ایکٹ، 2006 کے تحت 2018، 2021 اور 2022 میں ترمیم کی گئی تھی، جو یکم اپریل 2012 سے نافذ العمل ہوئی اور یکم اپریل 2015 سے اسے لازمی قرار دیا گیا۔ یہ پالیسی مرکزی وزارتوں/ محکموں/مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں کے ذریعہ ایم ایس ای اکائیوں سے 25 فیصد سالانہ خریداری کو لازمی قرار دیتی ہے، اس میں ایس سی / ایس ٹی کے زیر ملکیت ایم ایس ای اکائیوں سے 4 فیصد اور خواتین صنعت کاروں کے زیر ملکیت ایم ایس ای اداروں سے 3 فیصد خریداری بھی شامل ہے۔
سرکاری خریداری پالیسی برائے ایم ایس ایز آرڈر، 2018 کے مطابق سال 2019-20 سے سال بہ سال بنیاد پر کی گئی خریداری کی تعداد کی تفصیلات مندرجہ ذل ہیں:
مالی برس
|
مجموعی خریداری (کروڑ روپئے میں)
|
ایم ایس ای اکائیوں سے خریداری (کروڑ روپئے میں)
|
ایس سی / ایس ٹی کے زیر ملکیت ایم ایس ای اکائیوں سے خریداری (کروڑ روپئے میں)
|
خواتین کے زیر ملکیت ایم ایس ای اکائیوں سے خریداری (کروڑ روپئے میں)
|
2019-20
|
131,460.68
|
39,037.13
|
691.43
|
393.51
|
2020-21
|
139,419.81
|
40,717.67
|
768.53
|
749.20
|
2021-22
|
165,383.04
|
53,778.58
|
1,302.50
|
1,713.27
|
2022-23
|
174,315.85
|
64,721.33
|
1,546.86
|
2,318.98
|
2023-24
|
195,410.13
|
80,015.56
|
1,648.51
|
2,967.98
|
(ماخذ: ایم ایس ایم ای سمبندھ پورٹل پر دستیاب 02.08.2024 تک کے اعداد و شمار)
ایم ایس ای اکائیوں سے اشیاء اور خدمات کی خریداری میں اضافے کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے سی پی ایس اداروں/سرکاری محکموں کے ساتھ شراکت داری میں مختلف وینڈر ڈیولپمنٹ پروگراموں کا اہتمام کیا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت قومی ای سی – ایس ٹی ہب کے تحت ایک خصوصی قرض سے مربوط پونجی سبسڈی اسکیم (ایس سی ایل سی ایس ایس) کو نافذ کرتی ہے تاکہ خواہشمند کاروباریوں کے ذریعے نئے اداروں کے قیام کو فروغ دیا جا سکے اور عوام میں ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں کی بڑھ چڑھ کر شرکت کے لیے موجودہ ایم ایس ای اکائیوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے کی ایس سی – ایس ٹی ملکیت والی تمام تر ایم ایس ای اکائیاں ادارہ جاتی قرض کے توسط سے پلانٹ اینڈ مشینری اور سازو سامان کی خریداری کے لیے این ایس ایس ایچ کے ایس سی ایل سی ایس ایس عنصر کے تحت 25 فیصد کے بقدر سبسڈی کی مستحق ہیں۔ وزارت ایم ایس ایم اکائیوں کے فروغ اور ترقی کے لیے دیگر اسکیموں کو بھی نافذ کرتی ہے، جن میں وزیر اعظم کا روزگار بہم رسانی پروگرام، قومی ایس سی / ایس ٹی ہب اسکیم، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے کلسٹر کا ترقیاتی پروگرام، ٹول رومز اینڈ ٹکنالوجی سینٹرز، خریداری اور مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم، صنعت کاری اور ہنرمندی ترقیات پروگرام، وغیرہ شامل ہیں۔
یہ جانکاری بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9585
(Release ID: 2043372)
Visitor Counter : 26