پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2024 4:19PM by PIB Delhi
دفاعی عملے کے سربراہ(سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے آج کہا کہ عالمی رکاوٹوں نے ہندوستانی دفاعی ایکوسسٹم کو اپنی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کا ایک موقع فراہم کیا ہے تاکہ ہندوستان جنگی سازوسامان اور ہتھیاروں کا ایک درآمد کنندہ ملک سے برآمد کنندہ ملک بن جائے۔جنرل ا نل چوہان 8 اگست 2024 کو نئی دہلی میں صنعتی ادارہ فکی کے زیر اہتمام ایمو انڈیا 2024 کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
دفاعی عملے کے سربراہ نے کہا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول تبدیلی کی حالت میں ہے۔ ‘‘ہم بڑے عالمی رکاوٹوں کے دور سے گزر رہے ہیں۔ دنیا کے اتار چڑھاؤ، غیر یقینی صورتحال، پیچیدگی اور ابہام (وی یو سی اے) کے درمیان، عالمی ہتھیاروں کی صنعت طلب اور رسد کے فرق کو بڑھانے کے بظاہر ناقابل تسخیر مسئلے سے دوچار ہے۔
جنرل انل چوہان نے آتم نربھرتا اور دفاع میں خودکفالت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح یہ ملک کے لیے اسٹریٹجک خود مختاری حاصل کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مختلف پالیسی تبدیلیوں، اصلاحات اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کی طرف سے خاص طور پر گولہ بارود کی تیاری کے سلسلے میں میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ پہل کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔
سول اورملٹری تال میل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، دفاعی عملے کے سربراہ نے فوج کی تینوں شاخوں،دفاعی صنعتوں اور تعلیمی برادری سمیت سائنس دانوں سے ملک کی آتم نربھرتاپہل کو فروغ دینے کے لیے یکجا ہونے کی اپیل کی۔
دن بھر جاری رہنے والےپروگرام میں ٹینکوں اور اے ایف وی، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، فضائی اور بحریہ، بغیر پائلٹ کے پلیٹ فارمز کے لیے گولہ بارود، لوئٹرنگ ایمونیشن اور مستقبل کے گولہ بارود کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہتھیاروں کے لیے گولہ بارود کی ضروریات پراجلاس منعقد ہوئے ۔ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا جس میں ہتھیاروں میں آتم نربھرتا کو دکھایا گیا تھا۔
******
ش ح۔ م ع ۔ ف ر
U:9552