وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی سی جی نے آندھرا پردیش کے ساحل پر آئی ایف بی سینگالمن سےدوسرے درجے کے جھلسنے کے ساتھ  21 سالہ ماہی گیر کو  بچایا

Posted On: 07 AUG 2024 5:52PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 07 ​​اگست 2024 کی آدھی رات کو ایک 21 سالہ ہندوستانی ماہی گیر کو بچایا جس  کے جسم کا بایاں حصہ دوسرے درجے میں جھلس گیا تھا۔ یہ واقعہ کاکی ناڈا ساحل (آندھرا پردیش) سے تقریباً 183 کلومیٹر دور انڈین فشنگ بوٹ (آئی ایف بی) سینگالمن پر سوار شخص کے ساتھ پیش آیا۔

میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) چنئی نے 06 اگست 2024 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف فشریز، چنئی کی طرف سے پریشانی کی کال موصول ہونے پر، آئی سی جی جہاز سمندر پہریدار کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے موڑ دیا۔ اسی کے ساتھ ہی، آئی سی جی اسٹیشن کاکی ناڈا کو اطلاع دی گئی کہ وہ مریض کے پہنچنے پر ضروری طبی امداد کا بندوبست کرے۔ جہاز نے ماہی گیر کو کشتی سے نکال لیا اور آئی سی جی جہاز پر سوار میڈیکل آفیسر نے مریض کو مستحکم کرنے کے لیے ابتدائی علاج کیا۔

علاج کے بعد، ماہی گیر کو کاکی ناڈا کے آگے کے سفر کے لیے آئی سی جی جہاز سی- 430 میں منتقل کر دیا گیا۔ مریض کو مزید طبی دیکھ بھال کے لیے سرکاری اسپتال کاکی ناڈا منتقل کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا  ک ۔ن ا۔

U- 9504



(Release ID: 2042769) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP