وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے ایویئن انفلوئنزا کی روک تھام ، کنٹرول اور اس پر قابو پانے کے لیے قومی ایکشن پلان مرتب کیا ہے
Posted On:
07 AUG 2024 3:40PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماہی پروری اور ڈیری کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی)، حکومت ہند نے ملک میں ایویئن انفلوئنزا کی روک تھام، کنٹرول اور اس پر قابو پانے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی رہنمائی کے لیے ایویئن انفلوئنزا کی روک تھام، کنٹرول اور اس پر قابو پانے کے لیے 2021 کے لیے قومی ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔ اس کا مقصد معمول اور ہدف پر مبنی نگرانی اور پرندوں کو فوری طور پر باہر نکالنا (مرکز سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں)، آلودہ مواد کو تباہ کرنا، پولٹری کی نقل و حرکت پر پابندی اور کارروائی کے بعد نگرانی پلان (پی او ایس پی) ہے۔ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ضروری چوکسی برتنے ، نگرانی کو بڑھانے، سپلائی کے اسٹریٹجک ذخائر (پی پی ای کٹس وغیرہ) رکھنے، حالات سے نمٹنے کی تیاری اور میٹنگز اور دورے سمیت عوامی بیداری کے لیے زمینی سطح پر ریاست کی مدد کے لیے قومی مشترکہ آؤٹ بریک ریسپانس ٹیم انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن (آئی ای سی) کی مدد کے لیے مشورے جاری کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ریاستوں کو جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے جزوی امداد (اے ایس سی اے ڈی) کے تحت، کسانوں/مرغیوں کے مالکان کو 50 کے فنڈنگ پیٹرن کے ساتھ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مانگ اور ایکشن پلان کی بنیاد پر منظور شدہ نرخوں کے مطابق پرندوں کو مارنے کے لیے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ‘ایمرجنٹ اور غیر ملکی بیماریوں کے کنٹرول’، ریاستی حیاتیاتی پیداواری اکائیوں اور بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹریوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھی مالی طور پر تعاون کیا جاتا ہے جس میں شمال مشرقی ریاستوں (این ای آر) کے لیے 40 – 60، ہمالیائی ریاستوں کے لیے 10 -90 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 100 فیصد نیز تحقیق و اختراع ، پبلسٹی اور بیداری کی تربیت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے لیے 100فیصد مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔
مزید برآں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو علاقائی امراض کی تشخیصی لیبارٹریز (آر ڈی ڈی ایلز)، سینٹرل ڈیزیز ڈائیگنوسٹک لیبارٹری (سی ڈی ڈی ایل) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی-سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز (این اائی ایچ ایس اے ڈی) کے ذریعے لیبارٹری مدد فراہم کی جاتی ہے۔
16 جولائی، 2024 کو ون ہیلتھ انیشیٹو کے تحت نگرانی اور ٹیکہ کاری کے خصوصی حوالے سے، حکومت ہند کے محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیری نے ایویئن انفلوئنزا پر ایک اعلیٰ سطحی بین شعبہ جاتی اہم اجلاس منعقد کیا۔
*********
(ش ح – م ع– ت ح)
U. No.9486
(Release ID: 2042745)
Visitor Counter : 38