کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے میں ماحولیات کے لئے ساز گار  اقدامات

Posted On: 05 AUG 2024 5:59PM by PIB Delhi

کان کنی کے عمل کے  دوران، زیر زمین پانی کی سطح اور زیر زمین آبی ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں اور پانی، کان کے فالتو پانی کی نکاسی کی نالی میں جمع ہو جاتا ہے۔ کوئلہ کمپنیوں کی طرف سے کئے جانے والے پانی کی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات ذیل میں ہیں۔

  1. کان سے پانی کی نکاسی  کے لیے، پمپ سے نکالے گئے پانی کو کان کے فالتو پانی کی نکاسی  کی نالی میں اور اگر کوئی ہو تو اس کے خارج ہونے سے پہلے تلچھٹ کے تالاب/ سیٹلنگ ٹینک میں سطح پر بھی تلچھٹ کے ذریعے از سرنو قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔
  2. کان کے پانی کے ساتھ ساتھ ورکشاپ کے فضلے (ازسرنو قابل استعمال بنانے کے بعد) کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے، این اے بی ایل کی منظور شدہ لیبارٹری کے ذریعے ضابطہ کے مطابق جانچ کی جاتی ہے اور دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے اور مقامی آبادی  کے لئے  خارج کرنے سے پہلےاسے ازسرنو  قابل استعمال  بنایا  جاتا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران، کانوں سے نکالا گیا 18,513  لاکھ کلو لیٹر (ایل کے ایل)  پانی کی کافی مقدار کول/لگنائٹ پی ایس یوز نے کمیونٹی مقاصد (گھریلو اور آبپاشی) کے لیے پیش کی ہے جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے:

پی ایس یوکا نام

گھریلو / پینے کا پانی(ایل کے ایل)

آبپاشی (ایل کے ایل)

میزان (ایل کے ایل)

سی آئی ایل

6309

7496

13805

این ایل سی آئی ایل

613

1161

1774

ایس سی سی ایل

88

2846

2934

کل میزان

7010

11503

18513

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز کے ذریعہ کوئلہ والی ریاستوں کی ریاستی حکومتوں کو کانوں سے نکالا گیا اور ازسرنو قابل استعمال بنایا گیا پانی برادریوں کے  لیے فائدہ مند استعمال کے لیےبھی پیش کیا جاتا ہے۔

کوئلے/لگنائٹ پی ایس یوز کے ذریعے اٹھائے گئے دیگر ماحولیات کے لئے ساز گار اقدامات ،سرسبز کرنے کے اقدامات ہیں۔ ان  پہل قدمیوں  میں کوئلے کی کان کنی والے علاقوں میں اور اس کے آس پاس  حیاتیاتی  ریکلیمیشن/پودے لگانا، ایکو پارکس/کانوں سے متعلق سیاحتی مقامات کافروغ ،او بی پروسیسنگ پلانٹس کے قیام کے ذریعے زیادہ بوجھ (اوبی) کا فائدہ مند استعمال اور ایم- سینڈ پلانٹس اور توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات جیسے روایتی بجلی کے بلبوں کو ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کرنا، توانائی سے چلنے والے ایئر کنڈیشنرز، سپر پنکھے، برقی گاڑیوں کی تعیناتی، اور موثر واٹر ہیٹر، پمپوں کے لیے توانائی کی بچت والی موٹریں اور اسٹریٹ لائٹس میں آٹو ٹائمروغیرہ شامل ہیں۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

*****

U.No:9376            

         ش ح۔ع م۔رم


(Release ID: 2042003) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP