وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت اور کردار کی وجہ سے مالیاتی عمل میں تبدیلیوں کو قبول کرنے کی ضرورت ہے: سی ڈی ایس  جنرل انیل چوہان


نئی دہلی میں مسلح افواج میں مالی ہم آہنگی اور تال میل کو بڑھانے پر کانفرنس

Posted On: 05 AUG 2024 6:38PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے جغرافیائی سیاسی حرکیات اور تکنیکی ترقی کے ذریعہ جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت اور کردار کی وجہ سے مالیاتی عمل میں تبدیلیوں کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ 5 اگست 2024 کو نئی دہلی میں مسلح افواج سے متعلق مالی معاملات میں ہم آہنگی اور تال میل کو بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں کلیدی خطاب کر رہے تھے۔ سی ڈی ایس نے کہا کہ اس طرح کی تبدیلیوں نے ایک غیر خطی اور غیر متوقع ارتقاء کو جنم دیا ہے۔

جنرل انیل چوہان نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ہندوستان کے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے تمام شراکت داروں کو ہم آہنگی اور تال میل سے کام کرنے کی تلقین کی، جو کہ وکست بھارت کا ایک اہم ستون ہے۔

سروس ہیڈکوارٹرز، کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر، ایم او ڈی ایکوزیشن، ایم او ڈی فنانس، سی جی ڈی اے، اور تمام پرنسپل انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ ساتھ وائس چیفس آف سروس ہیڈکوارٹرز نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس ایچ کیو آئی ڈی ایس  کی طرف سے چلائی گئی اور تمام مالیاتی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دفاعی خریداریوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (پی پی اینڈ ایف ڈی) وائس ایڈمرل سنجے واتسائن نے دفاعی خریداریوں کی پیچیدگیوں کو سامنے لا کر بات چیت کی رفتار کو آگے بڑھایا۔ مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب  سوگتا گھوش دستیدار نے دفاع میں تحقیق اور ترقی کے لیے اکیڈمیا کے ساتھ زیادہ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے غیر ملکی انحصار کو کم کرنے اور آتمنیربھارت کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔

کانفرنس میں  تمام شراکت داروں نے اپنے نقطہ نظر اور ہم آہنگی اور تال میل کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔ سروس ہیڈکوارٹرز نے پبلک پروکیورمنٹ میں اپنے متعلقہ چیلنجز کے بارے میں بصیرت فراہم کی اور ان پر قابو پانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی آئی اے ایف ایس  نے کیپٹل اینڈ ریونیو پروکیورمنٹس کے اہم مسائل پر سرگرمی سے حصہ لیا۔ ایم او ڈی فنانس کی  طرف سے مثبت تجاویز اور سفارشات کی وضاحت کی گئی۔

کانفرنس کے کچھ اہم ڈیلیوریبلز میں نتائج پر مبنی بجٹ کی اہمیت، تیز تر حصولیابیاں، اور مالیاتی ملکیت شامل ہیں۔ یہ اہم ٹیک ویز توثیق کے لیے ایم او ڈی  کو بھیجے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(14)6DOY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(12)RG6K.jpeg

************

ش ح۔ا م  ۔ ر ش۔

 (U: 9361)


(Release ID: 2041863) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Marathi