بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کارکردگی اسکیم (آر اے ایم پی) کو بڑھانا اور اس کی رفتار تیز کرنا
Posted On:
05 AUG 2024 4:30PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ عالمی بینک نے مرکزی سیکٹر کی اسکیم ‘‘ریزنگ اینڈ ایکسلیریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس (آر اے ایم پی) کی حمایت کی تھی جسے 30 جون 2022 کو وزیراعظم کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ آر اے ایم پی کو 23-2022 سے 27-2026 تک یعنی پانچ سال کی مدت کے لیے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کے صنعتوں کی وزارت کی طرف سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد نفاذ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے اور اختراع، نظریے کی حوصلہ افزائی کرنا، عمل اور پروسیس کے طریقوں کو بہتر بنانا ، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا، غیرآلودگی کے اقدامات کو فروغ دینا ، خاتون کی اپنی بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کی ضمانت کو بڑھا کر موجودہ ایم ایس ایم ای اسکیموں کے نفاذ کے اثرات کے ساتھ ایم ایس ایم کی کووریج کو بڑھانا ہے۔ آر اے ایم پی کا یہ بھی مقصد ہے کہ کلیدی سرمایہ کاری منصوبے کی تیاری کے لیے ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرکے مرکز – ریاستی اشتراک کو فروغ دینا ہے جو ایک ایسا خاکہ ہے جسے ریاست میں ایم ایس ایم ای کے سیکٹر کے فروغ کے لیے متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ آر اے ایم پی کلیدی سرمایہ کاری منصوبے میں مخصوص پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے شروع ہونے کے بعد سے دلّی کو چھوڑ کر تمام ریاستیں اور مرکز کےزیر انتظام علاقے نے آر اے ایم پی میں شرکت کے سلسلے میں گہری دلچسپی دکھائی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ کلیدی سرمایہ کاری منصوبے کا اسٹیٹس ضمیمہ ایک میں دیا گیا ہے۔
آر اے ایم پی کو عالمی بینک سے نتیجے پر مبنی فنڈنگ حاصل ہوتی ہے، اس کے شروع ہونے کے بعد سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں نے 500 ملین امریکی ڈالر کی کُل عالمی بینک کی امداد کا 46فیصدواپسی کا دعویٰ کیا ہے۔ آر اے ایم پی 500 کے نفاذ کی مدت کے دوران 5.5 لاکھ ایم ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچانے کا نشانہ رکھتا ہے۔ اب تک 4 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
پنجاب سمیت شرکت کرنے والی ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اس اسکیم میں مصروف بیرونی ایجنسیوں (ڈومین) ماہرین کی تفصیلات ضمیمہ 2 میں فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے شروع ہونے کے بعد سے اس اسکیم کےتحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے منظور شدہ ، جاری کیے گئے اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ ایک میں فراہم کی گئی ہے۔
********
ش ح۔ح ا۔ع ن
(U: 9341)
(Release ID: 2041815)
Visitor Counter : 43