وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

آمد پر ویزا

Posted On: 05 AUG 2024 2:08PM by PIB Delhi

آمد پر ویزا کی سہولت ، 60 دنوں کے لیے جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے سیاحت، کاروبار، کانفرنس اور طبی مقاصد کے لئے دستیاب ہے اور یہ ڈبل انٹری کے ساتھ06 نامزد ہوائی اڈوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لئے ہے ۔

سیاحت کی وزارت، سیاحت کے میدان میں ضرورت پر مبنی سیاحتی سروے/تحقیق/مطالعہ/فزیبلٹی اسٹڈیز کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ سروے/مطالعہ پالیسیوں کی ترقی کی بنیاد بناتے ہیں اور یہ سمجھنے کے لیے اہم ہیں کہ آیا پالیسیاں اور پروگرام، ہمارے مطلوبہ مقاصد کو پورا کر رہے ہیں اور بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کر رہے ہیں!

الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کے ساتھ ای -ویزا کی سہولت فی الحال 30 نامزد بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور "06 بڑی بندرگاہوں" کے ذریعے داخلے کے لیے 167 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

وزارت سیاحت کی کوششوں سے، 15 ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ نے کسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس کو تعینات کیا ہے۔ وزارت سیاحت نے ،بین الاقوامی زبانوں سمیت 12 بین الاقوامی زبانوں میں ٹول فری نمبر 1800111363 یا 12 زبانوں میں1363 شارٹ کوڈ میں  24 گھنٹے ساتوں دن، کثیر لسانی سیاحتی معلوماتی ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے ،تاکہ متعلقہ معلومات کے سلسلے میں معاونت کی خدمت فراہم کی جا سکے، جس کا مقصد ہندوستان میں سفر کرنے اور ہندوستان میں سفر کے دوران پریشانی میں مبتلا سیاحوں کو مناسب رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے سال 15-2014 میں اپنی سودیش درشن اسکیم کا آغاز کیا  تھا ،جس کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ مرکزی ایجنسیوں وغیرہ کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مالی امداد ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ وغیرہ کے مشورے سے فراہم کی جاتی ہے۔15-2014 میں اس کے آغاز سے لے کر 20-2019 تک، شناخت شدہ تھیمیٹک سرکٹس کے تحت کل 76 پروجیکٹوں کو ملک میں منظور کیا گیا ہے جس کی نظرثانی شدہ منظوری کی رقم کے لیے 5287.90 کروڑ روپے  رکھے گئے تھے، جس میں سے 4944.47 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لیے، سیاحتی اور منزل پر مرکوز نقطہ نظر کے تحت ہے۔

سیاحت کی وزارت نے شناخت شدہ یاتری مقامات کی مربوط ترقی کے مقصد کے ساتھ ایک مرکزی شعبے کی  اسکیم کے طور پر ’نیشنل مشن آن پِلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپرچوئل، ہیریٹیج آگمین ٹیشن ڈرائیو (پرشاد) کا آغاز کیا۔ وزارت سیاحت نے پرشاد اسکیم کے تحت 1621.14 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جس میں سے 1024.18 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

 

ش ح۔ ا ع     ۔ م  ص

 (U:9311     )


(Release ID: 2041644) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP