وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سازوسامان کی صلاحیت

Posted On: 05 AUG 2024 2:21PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سُجیت کمار کے تحریری جواب میں بتایا کہ مسلح افواج کی موجودہ اور مستقبل کی سیکورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی طرف سے ایک مربوط صلاحیت کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جاتا ہے۔ دو سالہ رول اوور سالانہ حصول پلان کے حصے کے طور پر اس پلان کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔ سالانہ حصول کے منصوبے کا جائزہ سروس ہیڈ کوارٹر اور ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی سطح پر کیا جاتا ہے۔

تینوں افواج کے پاس مینٹی نینس(رکھ رکھاؤ)، ریپیئر(مرمت) اینڈ اوور ہال(ازسرنو تیاری)(ایم آر او) مینوئلز اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ضروری میکانزم موجود ہیں۔ ان میں، بحریہ کے تمام بحری جہازوں اور آبدوزوں کے لیے انڈین نیول شپ مینٹیننس اتھارٹی(آئی این ایس ایم اے) ، سنٹرل سروِسنگ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(سی ایس ڈی او) اور اے آئی ایف  میں ہوائی جہاز اور نظام وغیرہ کے لیے بیس ریپیئر ڈپو (بی آر ڈیز) شامل ہیں۔ دیسی سازوسامان، ایم آر او جائزے بھی صارفین کی طرف سے ڈی پی ایس یوز /ہندوستانی صنعت کے مشورے سے کیے جاتے ہیں، جہاں قابل اطلاق ہو۔ دیکھ بھال اور مرمت سے متعلق دستورالعمل اور طریقہ کار کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

****

ش  ح۔ ا ک ۔ ج

UNO-9314


(Release ID: 2041583) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP