وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی ایس جنرل انل چوہان 5 اگست کو مسلح افواج میں مالیاتی تال میل اور ہم آہنگی کے موضوع پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی صدارت کریں گے

Posted On: 04 AUG 2024 2:17PM by PIB Delhi

چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان نئی دہلی میں واقع مانیکشا سینٹر میں 05 اگست 2024 کو ایک اعلیٰ سطحی سہ خدمات مالیاتی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد مسلح افواج کے مالی معاملات میں ہم آہنگی اور تال میل میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں وزارت دفاع، وزارت دفاع (مالیہ) کے سینئر افسران، کنٹرولر جنرل ڈفینس اکاؤنٹس، خدمات کے مربوط مالی مشیران، گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس، سروس ہیڈکوارٹرس، اور بھارتی ساحلی دستے کے صدر دفاتر کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔ سی ڈی ایس اس موقع پر کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

یہ کانفرنس، جو مسلح افواج میں اتحاد و یکجہتی کے موضوع پر جاری مہم کے لیے طے کردہ مقاصد سے ہم آہنگ ہے، آئی ڈی ایس کے صدر دفتر کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد مالی معاملات کو لے کر باہمی تعاون اور تال میل میں اضافہ کرنا ہے۔ تبادلہ خیال کے دوران دفاع سے متعلق مالی معاملات میں مختلف اسٹیک ہولڈرس کے نظریات کو سمجھنے اور دفاعی خریداری کے معاملے میں درپیش چنوتیوں کے حل تلاشنے جیسے پہلو زیر بحث آئیں گے۔ مالی مشیر (دفاعی خدمات) اور ڈائرکٹر جنرل (حصولیابی) خریداری کے عمل میں تیزی لانے کے معاملے میں اپنی تنظیموں کے ذریعہ کیے گئے اقدامات اور ادا کیے گئے کرداروں پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ اعلیٰ سطحی کانفرنس تمام تر متعلقہ فریقوں جیسے وزارت دفاع، وزارت دفاع (مالیہ)، ایچ کیو آئی ڈی ایس، ایس ایچ کیو، ساحلی دستے اور سی جی ڈی اے کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9273


(Release ID: 2041292) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil