زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں 8875 ایف پی او ز کا اندراج کیا گیا

Posted On: 02 AUG 2024 5:32PM by PIB Delhi

حکومت ہند 10000 نئے ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ کے لیے ’’10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ‘‘ اسکیم کے لیے مرکزی شعبے کی  اسکیم (سی ایس ایس) کو نافذ کر رہی ہے۔ 30 جون 2024 تک، ملک بھر میں 8875 ایف پی اوز  رجسٹر ڈکیے گئے ہیں۔ ایف پی اوزکی رجسٹرڈ ریاست وار تعداد ضمیمہ میں  ہے۔

’’10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ‘‘ کے لیے مرکزی شعبے کی  اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت، مذکورہ ایف پی اوز کے لیے کل ادا شدہ سرمایہ 630.3 کروڑ روپے ہے۔ 30 جون 2024 تک،  210.1 کروڑ  روپےکی مجموعی رقم،  مذکورہ 10000 ایف پی اوز اسکیم کے تحت ، مماثل ایکویٹی گرانٹ کے طور پر اہل ایف پی اوز کو جاری کی گئی تھی۔

عمل آوری سے متعلق رہنما خطوط کی شق 4.7 کے مطابق ،پیداوار یا پیداوار کے مکس کے لیے کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، ایف پی اوز کی تشکیل ،مصنوعات کی تخصص کی ترقی کے لیے ’’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘‘ کے نقطہ نظر پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی، اس صورت میں جب اس ضلع کے لیے اعلان کےلئے  توجہ مرکوز زرعی پیداوار کی گئی ہو، جس کے تحت ایف پی اوز کی پروسیسنگ، برانڈنگ، مارکیٹنگ اور مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ بہتر قیمت وصول کی جا سکے۔ ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے لیے ایک سے زیادہ کلسٹر ہو سکتے ہیں اور ایک کلسٹر ضلع سے باہر بھی توسیع پا سکتا ہے۔ تاہم، ایف پی اوز میں اضافی پروڈکٹ اور سروس مکس بھی ہوں گے۔ تاکہ ممبران کے ساتھ سال بھر کافی سرگرمیاں اور مصروفیات ہوں۔ مزید برآں، ایف پی اوز ضلعی سطح، ریاستی سطح اور قومی سطح پر مصنوعات کے لیے ان کی پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی ضرورت کے مطابق شناخت کر سکتے ہیں۔

یہ اسکیم کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے، جس کے تحت ان ایف پی اوز کو 50.4 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔ 30 جون 2024 تک، 1968868 شیئر ہولڈر کسانوں کی تعداد ایف پی اوز میں رجسٹرڈ اور 10000 ایف پی اوز اسکیم کے تحت تشکیل دی گئی اور انہیں ترقی دی گئی۔ 30 جون 2024 تک، اسکیم کے تحت 8875 رجسٹرڈ ایف پی اوز میں 6374 سی ای اوز کا تقرر کیا گیا۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

ضمیمہ

اندراج شدہ ایف پی اوز کی ریاست وار تعداد  درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

ریاستیں/ مرکز کےزیر انتظام علاقے

اندراج شدہ ایف پی اوز کی تعداد

  1.  

انڈمان اور نکوبار

7

  1.  

آندھرا پردیش

449

  1.  

اروناچل پردیش

150

  1.  

آسام

427

  1.  

بہار

580

  1.  

چھتیس گڑھ

213

  1.  

دادرہ نگر حویلی

2

  1.  

گوا

8

  1.  

گجرات

419

  1.  

ہریانہ

172

  1.  

ہماچل پردیش

168

  1.  

جموں و کشمیر

318

  1.  

جھارکھنڈ

355

  1.  

کرناٹک

336

  1.  

کیرالہ

137

  1.  

لداخ

3

  1.  

لکشدیپ

1

  1.  

مدھیہ پردیش

622

  1.  

مہاراشٹر

579

  1.  

منی پور

76

  1.  

میگھالیہ

57

  1.  

میزورم

49

  1.  

ناگالینڈ

87

  1.  

اوڈیشہ

448

  1.  

پڈوچیری

6

  1.  

پنجاب

136

  1.  

راجستھان

533

  1.  

سکم

13

  1.  

تمل ناڈو

414

  1.  

تلنگانہ

302

  1.  

تریپورہ

59

  1.  

اتر پردیش

1,246

  1.  

اتراکھنڈ

150

  1.  

مغربی بنگال

353

 

کل میزان

8,875

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع ۔ن ا۔

U-9220


(Release ID: 2040922)
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Manipuri