اسٹیل کی وزارت
مینگنیز اورے (انڈیا) لمیٹڈ(ایم او آئی ایل)نے اپریل تاجون 2024 میں ریکارڈکاروبار اور فروخت حاصل کی
کمپنی نے اپریل تا جون 2024 کے دوران ریکارڈ سہ ماہی کاروبار اور فروخت حاصل کی ہے
Posted On:
01 AUG 2024 6:05PM by PIB Delhi
مینگنیز اورے (انڈیا) لمیٹڈ(ایم او آئی ایل) کے بورڈ کے ڈائریکٹروں نے 30 جولائی 2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کی منظوری دی۔
مالی سال 2024 کی حوصلہ افزا کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے، کمپنی نے اپریل تاجون 2024 کے دوران ریکارڈ سہ ماہی کاروبار اور فروخت حاصل کی ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران 4.70 لاکھ ٹن کی پیداوار 8فیصد زیادہ رہی، جب کہ 4.53 لاکھ ٹن کی فروخت سال بہ سال 15فیصدزیادہ رہی۔
پیداوار اور فروخت میں اس اضافے اور مارکیٹ فورسز کی مدد سے، کمپنی 492.84 کروڑ روپے کے آپریشن سے اب تک کی بہترین سہ ماہی آمدنی اور 204.3 کروڑ روپے کے ٹیکس سے پہلے منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی، جناب اجیت کمار سکسینہ، نے بتایا کہ ایم او آئی ایل کی ٹیم کو اعلی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، کاروبار اور فروخت میں پچھلی چوتھی سہ ماہی کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9162
(Release ID: 2040468)
Visitor Counter : 49