وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماہیگیری کا محکمہ تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں ری سرکولیٹری ایکواکلچر سسٹم ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے

Posted On: 31 JUL 2024 4:38PM by PIB Delhi

ماہیگیری ، مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، حکومت ہند، پردھان منتری متسیہ  سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں رسیر کولیٹری ایکو کلچرسسٹم(آر اے ایس ) کو فروغ دے رہا ہے۔ حکومت ہند کے ماہیگیری ڈپارٹمنٹ نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت آئی سی اے آر ماہیگیری انسٹی ٹیوٹس اور ماہیگیری سے متعلق یونیورسٹیوں اور کالجوں کو آر اے ایس مراکز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی میں ماہیگیری اور ایکوا کلچر کے تمام پہلوؤں میں ٹریننگ اور صلاحیت سازی کی گنجائش ہے۔ اس اسکیم مییں آر اے ایس پر مبنی کاشتکاری شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں میں فروغ دیئے جانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

ماہیگیری کے فروغ کے قومی بورڈ (این ایف ڈی بی) کے ذریعہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مچھلی پروری بروڈ بینکوں پائلٹ بنیاد پر چھ ریاستوں۔ آندھرا پردیش ،آسام، چھتیس گڑھ، گجرات ، کرناٹک اور تملناڈو میں 3040 مستفدین کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع ماہیگیری مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:9077

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2039900) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil