اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت فولاد کے شعبہ  کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کررہی ہے


ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا

Posted On: 30 JUL 2024 3:49PM by PIB Delhi

ہندوستان 2018 میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا اور تب سے اب تک ایسا ہی ہے۔ ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی طرف سے کیلنڈر سال کی بنیاد پر جاری کردہ اسٹیل کی پیداوار سے متعلق ڈیٹا سال 2017 سے 2023 کے لیے ذیل میں دیا گیا ہے جس نے پوری دنیا کے لیے 1.42فیصد کے مقابلے ہندوستان کے لیے 5.54فیصد کی جامع سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) کی نشاندہی کی ہے۔

 

سال

عالمی خام  فولاد کی پیداوار (ایم ٹی)

ہندوستان کے خام فولاد کی پیداوار (ایم ٹی)

2017

1739

102

2018

1831

109

2019

1880

111

2020

1885

100

2021

1963

118

2022

1890

125

2023

1892

141

ماخذ: ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن، ایم ٹی = ملین ٹن

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 اسٹیل ایک غیر منضبط شدہ شعبہ ہے ۔ حکومت اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کررہی ہے۔ ملک میں اسٹیل کی پیداوار اور کھپت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

 

  1. سرکاری خریداری کے لیے میڈ اِن انڈیا اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ۔
  2. حکومت نے ملک کے اندر ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمد کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ پیدا وار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم شروع کی ہے۔ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری  29,500 کروڑ روپے اور اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے تقریباً 25 ملین ٹن (ایم ٹی) کی اضافی صلاحیت کی تخلیق۔
  3. ملک میں فولاد کے شعبہ میں اسٹیل اور سرمایہ کاری کے لئے فولاد کے استعمال ، مجموعی مانگ کو بڑھانے کے لئے میک ان انڈیا پہل اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ممکنہ صارفین سے مزیدرابطے کے ساتھ۔جس میں ریلوے،دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ، شہری ہوا بازی،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے شامل ہیں۔
  4. مزید مناسب سازگار شرائط پر اسٹیل کی تیاری کے لیے خام مال کی دستیابی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر ممالک کے علاوہ وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ تال میل۔
  • v. اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے۔
  1. غیر معیاری اسٹیل کی مینوفیکچرنگ اور درآمد کو روکنے اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے اسٹیل کے کوالٹی کنٹرول سےمتعلق 145  آرڈرز کا نوٹیفکیشن  ۔

اسٹیل انڈسٹری میں ڈیکاربونائزیشن کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. صنعت،تعلیمی اداروں،تھنک ٹینکس، ایس اینڈ ٹی باڈیز، مختلف وزارتوں اور دیگرفریقوں کی شمولیت کے ساتھ 14 ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں جو اسٹیل سیکٹر کی ڈیکاربونائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال، غور و فکر اور سفارش کریں گی۔
  2. اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی، 2019 اسٹیل بنانے میں کوئلے کےاستعمال کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھاتی ہے۔
  3. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کونوٹیفائی کیا ہے۔اس مشن میں اسٹیل سیکٹر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
  4. گاڑیوں سے متعلق (رجسٹریشن اور گاڑیوں کی اسکریپنگ کی سہولت کا کام)ضابطہ ستمبر 2021 میں اسٹیل  کے شعبہ  میں اسکریپ کی دستیابی بڑھانے پرغورکیا گیا ہے۔
  • v. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل کی صنعت میں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  1. توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے انہانسڈ انرجی ایفیشنسی،اسٹیل کی صنعت کو ترغیب کے لئے پرفارم،اچیو  اور ٹریڈ (پی اے ٹی)اسکیم۔
  2. تجدید کاری اور توسیعی پروجیکٹوں میں اسٹیل کے سیکٹر نے عالمی سطح پر دستیاب بہترین ٹیکنالوجیز (بی اے ٹی) کو اپنایا ہے۔
  3. جاپان کی نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (این ای ڈی او) کے ماڈل پروجیکٹس برائے توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیےا سٹیل پلانٹس میں لاگو کیا گیا ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9044



(Release ID: 2039522) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil