زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ
Posted On:
30 JUL 2024 6:27PM by PIB Delhi
حکومت جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو فروغ دیتی ہے جن میں کسان ڈرون، موسم کے لحاظ سے خود کو ڈھالنے والی اقسام، کاشتکاری کے مربوط نظام کے ماڈل، مائیکرو –آب پاشی ،درست کاشتکاری،مٹی کے سینسرز،بایوفورٹیفائیڈاقسام اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ شامل ہیں۔ان ٹیکنالوجیز کو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں میں مختلف اسکیموں جیسے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، پائیدار زراعت کے لیے قومی مشن،نمو ڈرون دیدی، کرشی انتی یوجنا،زرعی میکانائزیشن پر ذیلی مشن،اور پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ ان ٹکنالوجیز کو اپنانے کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے، حکومت نے ملک میں 731 کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔کے وی کیز اعلیٰ درجے کی زرعی ٹکنالوجیز اور طریقوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کی صلاحیتوں کی نشوونما میں مدد کا مظاہرہ اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔
جیسا کہ بجٹ 2024-25 سے ظاہر ہوتا ہے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے تحت زرعی تحقیق اور ترقی (آراینڈ ڈی) کے لیے التزامات میں اضافہ کیا گیا ہے:-
سال
|
روپے (کروڑ میں)
|
2022-23
|
8658.89
|
2023-24
|
9876.60
|
2024-25
|
9941.09
|
زرعی تحقیق و ترقی کے کلیدی توجہ کے حامل شعبے ہیں:
- اقسام اور آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ طریقوں اور ٹولزکے ذریعے ہندوستانی زراعت میں آب و ہوا کی لچک کو فروغ دینا،
- تلہن اوردلہن کی اقسام کی ترقی پر خصوصی توجہ،
- قدرتی وسائل (زمین اور پانی) کا تحفظ اور انتظام،
- ہندوستانی آبادی میں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بایو فورٹیفائیڈ اقسام کی ترقی،
- غذائیت اور خوراک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے لیے کھیت کی فصلوں، باغبانی، ماہی پروری اور مویشیوں کے شعبے جیسے اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون،
- زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ زرعی پیداوار اور فصل کے بعد کی میکانائزیشن میں اضافہ،
- زرعی تعلیم، انتظام اور سوشل سائنسز کو مضبوط بنانا،
- ٹیکنالوجی کی جانچ، مظاہرے اور کسانوں کے کھیت تک پہنچانے کے لیے کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) کو مضبوط بنانا۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.9042
(Release ID: 2039472)
Visitor Counter : 59