وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری راحت  اور مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف ٹیموں کو تعینات کیا

Posted On: 30 JUL 2024 6:26PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ضلع ہیڈکوارٹر (کیرالہ اور ماہے) اور آئی سی جی اسٹیشن بے پور نے 30 جولائی 2024 کو کیرالہ  کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں (ڈی آر ٹی) روانہ کیں۔ ڈی آر ٹی جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ آئی سی جی عملہ اورمخصوص میڈیکل ٹیم شامل ہے، کو تباہی سے متاثر ہونے والی کمیونٹیوں کو فوری ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔

 ٹیمیں آفات سے متعلق ضروری  امدادی سامان سے لیس ہیں جیسے کہ بچاؤمہم کے لیے ربر کی  ان فلیٹیبل کشتیاں؛ پانی اور نکاسی کے مسائل کے بندو بست کے لیے ڈیزل سے چلنے والے پمپ خراب موسمی حالات میں اہلکاروں کی  حفاظت کے لیے لائف جیکٹس؛ رین کوٹ اور گم بوٹ اورمتاثرہ علاقوں میں ملبہ کی صفائی اور وہاں تک رسائی شامل ہے۔

 آئی سی جی نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے غذائی اشیاء، پینے کا پانی اور دیگر ضروری سامان بھی روانہ کیا۔ ان سامان کی تقسیم کو ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ امداد کی موثر ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔آئی سی جی اس آفت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9041


(Release ID: 2039450) Visitor Counter : 43
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil