بھاری صنعتوں کی وزارت
نیشنل کیپٹل گڈز پالیسی
Posted On:
30 JUL 2024 3:58PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 2016 میں نیشنل کیپٹل گڈز پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ پالیسی کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
- موجودہ "کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم" کے لئے بجٹ میں مختص رقم اور دائرہ کار کو بڑھانا، جس میں مہارت، صلاحیت سازی ، جدید مینوفیکچرنگ اور کلسٹر ڈیولپمنٹ کے اجزاء کا اضافہ کیا گیا ہے۔
- پی پی پی ماڈل کے تحت ایک "ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ" شروع کرنا تاکہ ٹیکنالوجی کے حصول/منتقلی، آئی پی آرز/ڈیزائنز اور ڈرائنگ/کمرشلائزیشن کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔
- ہنر مندی کے فروغ کے لیے علاقائی جدید ترین گرین فیلڈ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا۔
- موجودہ سی جی مینوفیکچرنگ یونٹس کو جدید بنانا، خاص طور پر ایس ایم ایز کو کیپٹل گڈز کے ذیلی شعبوں میں جدید، کمپیوٹر کنٹرولڈ اور توانائی کی بچت والی مشینری سے تبدیل کرنا۔
- ٹیسٹنگ اور سرٹی فکیشن انفراسٹرکچر کو جدید بنانا / فروغ دینا۔
نیشنل کیپٹل گڈز پالیسی، 2016، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، موجودہ 'کیپٹل گڈز کی مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم' کے بجٹ کے مختص اور دائرہ کار کو بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں سینٹرز آف ایکسی لینس، کامن انجینئرنگ سہولت مراکز، مربوط صنعتی انفراسٹرکچر پارک اور ٹیکنالوجی ایکوزیشن فنڈ پروگرام شامل ہیں۔
25 جنوری 2022 کو، بھاری صنعتوں کی وزارت نے مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنے کے لیے "انڈین کیپٹل گڈز سیکٹر فیز-II میں مسابقت میں اضافہ کی اسکیم کو مشتہر کیا ہے۔ اس اسکیم کا مالیاتی تخمینہ 1207 کروڑ روپے ہے ،جس میں 975 کروڑ روپے کی بجٹ امداد اور 232 کروڑ روپے کی صنعت کا تعاون شامل ہے۔ اسکیم کے تحت، 1366.94 کروڑ روپے (صنعت کی طرف سے زیادہ شراکت کی وجہ سے) کی لاگت والے کل 33 پروجیکٹوں کو اب تک منظور کیا گیا ہے۔ایم ایچ آئی کی مداخلت کے مثبت اثرات کی وجہ سے کیپٹل گڈس سیکٹر کی پیدا وار، جو 15-2014 میں 229,533 کروڑ روپے سے بڑھ کر 24-2023 میں 4,29,001 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت نے پالیسی کے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر 25 جنوری 2022 کو "انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر فیز II میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک اسکیم کا آغاز کیا"۔
************
U.No:8992
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2039126)