خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے بجٹ کے بعد آج ویبینار کا اہتمام کیا
ہماری کوشش یہ ہے کہ خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں، ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو، آمدنی کے مواقع بڑھیں، عزت بڑھے، اور وہ خود کفیل بنیں: محترمہ انپورنا دیوی
Posted On:
26 JUL 2024 8:53PM by PIB Delhi
خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت نےبجٹ کے بعد آج ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں حکومت کی جانب سے افرادی قوت میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے کیے گئے پالیسی اقدامات اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے اعلان کردہ بجٹ تخصیص اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے افتتاحی خطاب کیا،جس میں انھوں نے خواتین کی زیر قیادت ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم کی اہل قیادت میں ہماری کوشش ہے کہ خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں، ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو، آمدنی کے مواقع بڑھیں، عزت بڑھے اور وہ خود کفیل بنیں۔ ہماری مسلسل کوشش یہ ہے کہ بچوں کی غذائیت، صحت اور علمی نشوونما کے لیے محفوظ ماحول میں بچوں کی دیکھ بھال کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں، اور کام کرنے والی ماؤں کو ان کے کریئر کی تعمیر میں مدد فراہم کی جائے۔
مالی سال 2024-25 کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں کی طرف سے خواتین کی بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے خصوصی طور پر 3.3 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان تخصیص سے وزارتوں/محکموں کی کام کی جگہ پر خواتین کی شرکت کو بڑھانے، خواتین کے تحفظ وسلامتی کو یقینی بنانے اور ورکنگ ویمنز ہاسٹلز اور کریچ کا ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے اقدامات کو نافذ کرنے کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
سکریٹری، ڈبلیو سی ڈی کی وزارت اور یو این ویمن، عالمی بینک وغیرہ کے نمائندوں نے خواتین سے متعلق مرکزی بجٹ کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بات کی۔ کچھ ریاستی حکومتوں نے کام کرنے والی خواتین کو ہاسٹل اور کریچ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنائے گئے بہترین اور اختراعی طریقوں کو مشترک کیا۔
ویبینار میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فریقوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب نئی دہلی کے شاستری بھون میں منعقد ہوئی اور https://webcast.gov.in/mwcd پراس سے آن لائن بھی جڑاجاسکتا تھا۔
وزارت، خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے پورے ملک میں ایک جامع اور معاون ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
************
ش ح۔ف ا۔ ج ا
(U: 8898)
(Release ID: 2038364)
Visitor Counter : 48