خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پوشن ٹریکر میں علاقائی زبانوں کی شمولیت

Posted On: 26 JUL 2024 7:58PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پوشن ٹریکر 24زبانوں یعنی ہندی، انگلش، ملیالم، پنجابی، اردو، بنگالی، آسامی، تیلگو، کنّڑ، تمل، گجراتی، مراٹھی، میتھلی، گارو، کھاسی، منی پوری، کشمیری ، اڑیہ، نیپالی ، سندھی، کانکن، ڈوگری، بوڈو اور سنتھالی میں دستیاب ہے۔

مشن پوشن 2.0 نے آنگن واڑی ورکروں کو اسمارٹ فون فراہم کیے ہیں تاکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے خریداری کی جاسکے۔ 28مارچ 2023 کو جاری کیے گئے رہنما خطوط میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 4جی ،5جی کی مدد سے اعلیٰ معیار کے ڈیوائسز اسمارٹ فونز خریدیں۔ اے ڈبلیو ڈبلیو نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے 2000 روپئے سالانہ فراہم بھی کیے ہیں۔

پوشن ٹریکر ایپلی کیشن مختلف تغذیہ انڈیکیٹرس (اشاریوں) پر ڈیٹا رپورٹ کے لیے استعمال کی جارہی ہے یہ انڈیکیٹرس ہیں ،مستفیدین کا رجسٹریشن، ٹیک ہوم راشن کی ڈیلیوری(ٹی ایچ آر خام راشن نہیں) اور گرم پکا ہوا کھانا(ایچ سی ایم)، بچوں کی حالیہ نشوونما ، (اونچائی اور وزن) اور بچوں کی اسٹنٹنگ ، ویسٹنگ اور انڈرویٹ جیسے تغذیہ بخش اشاریوں کی نگرانی۔

جون 2024 کے مہینے کے لیے پوشن ٹریکر سے متعلق دستیاب اعداد وشمار کےمطابق ریاست و مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 10.26 کروڑ مستفیدین (حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں 1,12,20,991،چھ سال سے کم عمر کے بچے 8,91,73,482، اور نوخیز لڑکیاں 22,38,643)پوشن ٹریکر پر رجسٹرڈ ہیں۔

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 8897)



(Release ID: 2038303) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Tamil