شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے آج تک 16,000 ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ (آر پی سی) جاری کیے


ڈی جی سی اے نے ملک بھر میں 116 ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن کو منظوری دی

Posted On: 26 JUL 2024 1:30PM by PIB Delhi

بھارت میں ڈرون کی صنعت ترقی کر رہی ہے۔ اب تک، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کے منظور شدہ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشنز (آر پی ٹی او) کے ذریعے 16,000 ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹس (آر پی سی) جاری کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں ڈی جی سی اے کے منظور شدہ 116 آر پی ٹی اوز ہیں۔ مزید برآں، 70 یو اے ایس  ماڈلز کو ڈی جی سی اے کے ذریعے ٹائپ سرٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں 48 ڈرون کمپنیاں ہیں، جو ڈی جی سی اے ٹائپ سرٹیفائیڈ اَن مینڈ ایئر کرافٹ سسٹم (یو اے ایس) ماڈل تیار کرتی ہیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت، 23 ایم ایس ایم ای کو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے 11 ڈرون کل پرزے بنانے والے انٹرپرائزیز کے زمرے کے تحت آتے ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے 22.07.2024 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

*************

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8785)


(Release ID: 2037477) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil