مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی کی صورتحال

Posted On: 25 JUL 2024 5:40PM by PIB Delhi

زمین اور بستیوں کو بسانا ریاست کے دائرہ کار میں آتا ہے لہذا اپنے شہریوں کے لئے ہاؤسنگ سے متعلق اسکیمیں ریاستیں / یوٹی سرکاریں عمل میں لاتی ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ریاستوں / یوٹی کی کوششوں میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مدد مہیاکرتی ہے۔

شہری (پی ایم اے وائی ۔ یو) پچیس جولائی 2015 سے ملک بھر میں شہری علاقوں میںپکا گھر فراہم کرتی آئی ہے۔ پندرہ جولائی 2024 تک وزارت نے 118 اعشاریہ چھ تین لاکھ مکان الاٹ کئے ہیں جن میں سے پچاسی اعشاریہ صفر چار لاکھ مکان مکمل ہوگئے/ یامستفدین کو دے دیئے گئے۔ اسکیم کو تیرہ دسمبر 2024 تک توسیع دے دی گئی ہے۔

پی  ایم اے وائی ۔ یو کے تحت مرکزی امداد تین قسطوں میں چالیس فیصد ، چالیس فی صد، بیس فیصد ریاستی حکومت کو مکانات کی تعمیر کے لئے دی جاتی ہے۔ پی ایم اے وائی۔ یو کے تحت مکانات کی تعمیر کے لئے مجموعی طور پر 199652 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور ان میں سے 164061 کروڑ روپے اسکیم کے آغاز سے جاری مالی سال تک مختلف قسطوں کی صورت میں ادا کئے جاچکے ہیں۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:8750

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037128) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil