مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایس بی ایم  2.0 کے تحت پلاسٹک کے کچرے کا بندو بست

Posted On: 25 JUL 2024 5:48PM by PIB Delhi

مکانات  اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سووچھ بھارت مشن- شہری (ایس بی ایم-یو) 2.0  کے تحت پلاسٹک کے کچرے کی پیداوار کو کم کرنے اور پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  (پی ڈبلیو ایم) سے متعلق ضوابط  مورخہ 12 اگست 2021 پر عمل  درآمد  پرخصوصی زور دیا گیا ہے۔ کلیدی توجہ والے شعبوں میں فضلہ کے ماخذ کو الگ کرنا ،  جمع شدہ کچرے کی چھٹائی اور نقل و حمل؛چھانٹے گئے  فضلے کی پروسیسنگ؛ تمام یو ایل بیز میں میٹریل ریکوری فیسیلٹی (ایم آ ر ایف) کا قیام؛ بیداری پیدا کرنے  سے متعلق مہمات وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ،

مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. تمام قسم کے کچرے کی پروسیسنگ کے لیے ٹھوس کچرے کے بندو بست  (ایس ڈبلیو ایم) سے متعلق  پروجیکٹوں کے قیام کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو اضافی مرکزی امداد (اے سی اے) جاری کی گئی ہے،
  2. پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  سے متعلق ایک ایڈوائزری تیار کی گئی ہے، جس میں پلاسٹک  کے کچرے  کی پیدا وار ، پلاسٹک کے کچرے  کے بندو بست سے متعلق قوانین اور پلاسٹک کو کچرے کم کرنے، از سر نو قابل استعمال بنانے، اور کچرے کو اکٹھا  کرنے  سے متعلق تکنیکوں کے ذریعے انتظام کرنے کے مختلف طور طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔
  3. سووچھ سرویکشن‘ اور ’اسٹار ریٹنگ پروٹوکول‘ متعارف کرائے گئے ہیں، جنہیں پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  (ترمیمی) ضوابط 2021 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے،  تاکہ شہروں کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک وغیرہ کو مرحلہ وار  طریقے سے ختم کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

ماحولیات نیز جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف& سی سی) نے 12 اگست 2021 کو پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  سے متعلق ترمیمی ضوابط 2021 کو مشتہر  کیا ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2022 سے لاگو ہونے والے اُن واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی لگائی گئی ہے، جن کی افادیت کم ہے اور کوڑا کرکٹ پھیلنے کی زیادہ گنجائش ہے۔

ایم او ای ایف& سی سی نے 16 فروری 2022 کو پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست سے   متعلق (ترمیمی) ضوابط 2022 کے ذریعہ اور 14 مارچ 2024 کو پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  سے متعلق (ترمیمی) ضوابط2024 کے ذریعے پلاسٹک پیکیجنگ کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری (ای پی آر) سے متعلق رہنما خطوط کو مشتہر کیا ہے۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے چیف سکریٹری/ ایڈمنسٹریٹر کی صدارت میں خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی ہے تاکہ شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء کو ختم کیا جا سکے اور پلاسٹک کے کچرے کے موثر  بندو بست اور اس سلسلے میں جامع عملی منصوبہ تیار کیا جا سکے۔ شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک اشیاء کو ختم کرنے اور پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست سے متعلق  ضوابط 2016 کے موثر نفاذ کے لیے مربوط کوششیں کرنے کے مقصد سے وزارت کی طرف سے ایک قومی سطح کی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ملک میں شناخت شدہ واحد استعمال والے پلاسٹک (ایس یو پی) کی اشیاء   پر پابندی اور پلاسٹک کے کچرے کے بندو بست  پر عمل درآمد کی موثر نگرانی کے لیے، آن لائن پلیٹ فارم جو کام کر رہے ہیں، وہ واحد استعمال والے پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک کے کچرے کے موثر بندو بست کے بارے میں نیشنل ڈیش بورڈ ہیں۔ ا س کے علاوہ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ یعنی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ (سی پی سی بی)  واحد استعمال  والی پلاسٹک کی اشیاء کے خاتمے اور سی پی سی بی شکایات کے ازالے کی ایپ کی تعمیل کے لیے مانیٹرنگ ماڈیول بھی کام کر رہا ہے۔

سی پی سی بی، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی)/ آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سی) کی طرف سے شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء اور ایک سو بیس مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک  کی تھیلیوں پر پابندی کو نافذ کرنے کے لیے باقاعدہ نفاذ کی مہم چلائی گئی ہے۔

واحد استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء کے متبادل کو تیار کرنے کے لیے، ایم او ای ایف& سی سی نے "انڈیا پلاسٹک چیلنج - ہیکاتھن 2021" کا انعقاد کیا۔ انڈیا پلاسٹک چیلنج ہیکاتھن 2021 میں واحد استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء کے متبادل کے شعبے میں دو اسٹارٹ اپس کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ ایم او ای ایف& سی سی اور تمل ناڈو کی حکومت کے ذریعے چنئی میں 26 اور 27 ستمبر 2022 کو ایکو-آلٹرنیٹیوز ٹو سنگل یوز پلاسٹک یعنی  واحد استعمال والے  پلاسٹک کے ماحولیات  کے لئے ساز گار متبادل اور اسٹارٹ اپ کانفرنس پر ایک نیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے ماحولیاتی متبادل کے 150 سے زیادہ مینوفیکچررز نے حصہ لیا۔ ماحولیاتی متبادلات میں سمندری گھاس، بیگاس، چاول اور گندم کی چوکر، چاول کی بھوسی ، پودوں اور زرعی  اشیاء کی باقیات، کیلے اور آریکا کے پتے، جوٹ اور کپڑے شامل تھے۔ واحد استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء کے خاتمے اور پلاسٹک کے کچرے کے  مؤثر  بندو بست  کے بارے میں ماحولیات کے لئے ساز گار متبادل اشیاء کے مینوفیکچررز کی فہرست نیشنل ڈیش بورڈ https://suppwmdashboard.in / پر  دستیاب ہے۔

*****

U.No:8748

ش ح۔ ع م۔ق ر



(Release ID: 2037114) Visitor Counter : 11


Read this release in: English