وزارت سیاحت

سیاحت کی صنعت کی ترقی

Posted On: 25 JUL 2024 2:59PM by PIB Delhi

ہندوستان ایشیا پیسفک کے ممالک سمیت پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سال 2023 میں، ہندوستان میں عالمی سطح پر 9.24 ملین غیر ملکی سیاح آئے جن میں ایشیا پیسیفک کے ممالک بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، ایشیا پیسفک ریجن میں آسٹریلیا، ملائیشیا، سنگاپور، جاپان، تھائی لینڈ اور کوریا (جمہوریہ) ہندوستان کے لئے سرفہرست 20  سیاحتی منبع  ممالک میں شامل ہیں جو کہ اندرون ملک سیاحت کے لیے ایک منبع مارکیٹ کے طور پر خطے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کل 9.24 ملین غیر ملکی سیاحوں میں سے، ایشیا پیسفک ریجن کے ان 6 ممالک سے تقریباً 1.22 ملین سیاح ہندوستان آئے۔

سیاحت کی وزارت عالمی سیاحتی منڈی میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے کے لیے مختلف بازاروں میں ہندوستان کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ ان مقاصد کو ایک مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور اسٹیک ہولڈرز اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، وزارت سیاحت نے 4 سے 6 اکتوبر 2023 تک نئی دہلی میں پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن(پی اے ٹی اے) ٹریول مارٹ کے 46ویں ایڈیشن کی میزبانی بھی کی جس میں دنیا بھر سے سیاحت کے پیشہ ور افراد اور کاروباری اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا گیا۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

ش ح۔ ا ک۔ ج

Uno-8737



(Release ID: 2037103) Visitor Counter : 6


Read this release in: English