قانون اور انصاف کی وزارت

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے اس سال کے بجٹ کی ستائش  ‘پوری حکومت’ کے نقطہ نظر کے طور پر کی


جناب  میگھوال نے محکمہ انصاف، وزارت قانون و انصاف کے ذریعہ ‘بجٹری اسکیمیں برائے 2024-25: انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانا – ہندوستان کو مضبوط بنانا’ کے موضوع پرایک ویبینار کا افتتاح کیا

جناب  میگھوال نے زور دیا، بجٹ کو وکست بھارت 2047 کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جس کا مقصد ہر کسی کو بروقت انصاف فراہمی ہے

Posted On: 24 JUL 2024 5:41PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے 2024-25 کے لیے ‘‘بجٹری اسکیموں : انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانا - ہندوستان کو مضبوط بنانا ’’پر ایک ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے، اس سال کے بجٹ کو "پوری حکومت" کے نقطہ نظر کے طور پر سراہا ۔

جناب  میگھوال نے بحث کے چار فوکل پوائنٹس کو اجاگر کیا۔ جوڈیشل انفراسٹرکچر، ڈی آئی ایس ایچ اے، ای کورٹس پروجیکٹس اور فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کی اسکیم۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے مکمل بجٹ کو وزارت قانون و انصاف کی براہ راست اور بالواسطہ شمولیت کے نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا۔

وزیر نے کہا کہ اس سال کا بجٹ وزارت کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات کو تحریک اور ترقی فراہم کرنے والا ہے اور آج کا ویبینار اس بات کی بھی عکاسی کرے گا کہ کس طرح جاری اور نئے منصوبوں کو چارٹ آؤٹ اور مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ کو وکست بھارت 2047 کی روشنی میں دیکھا جانا چاہئے، جس کا مقصد ہر ایک کو بروقت انصاف کی فراہمی  ہے۔

سکریٹری (انصاف) جناب راج کمار گوئل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ویبینار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2024-25 کے بجٹ کی اسکیموں کے وژن سے متاثر ہے اور محکمہ انصاف کے زیر اہتمام ایک روزہ پروگرام کا مقصد بنیادی طور پر 'انصاف کی فراہمی کو مضبوط کرنا - ہندوستان کو مضبوط بنانا' کے خیال سے متاثر ہے۔

ویبینار میں محکمہ انصاف کے مختلف جاری منصوبوں کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے چار بریک آؤٹ سیشن تھے جن میں بہترین طریقوں، عدالتی بصیرت، اور طریقہ کار کی اختراعات پر غور کیا گیا تاکہ ملک بھر میں انصاف تک بہتر رسائی کو متاثر کیا جا سکے۔ سیشن عدالتی انفراسٹرکچر مواقع اور چیلنجز ،تیز رفتار انصاف: عصمت دری اور پاکسو ایکٹ کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کی اسکیم کا موثر نفاذ، انصاف تک مکمل رسائی کے لیے نامزد اختراعی حل (ڈی آئی ایس ایچ اے)؛ اور ای کورٹس - انقلابی عدالتی نظام کے عنوان سے تھے۔

 

************

 

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 8679)



(Release ID: 2036545) Visitor Counter : 4


Read this release in: English