سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر پرانی سڑکوں اور پلوں کا رکھ رکھاؤ

Posted On: 24 JUL 2024 1:51PM by PIB Delhi

 قومی شاہراہوں (این ایچز) کی دیکھ بھال اور رکھ رکھاؤ بشمول پل، ڈھانچے وغیرہ مختلف طریقوں سے کئے جاتے ہیں۔ انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) کے معاہدوں میں، ٹھیکیدار تعمیراتی مدت کے دوران اور اس کے بعد ڈیفیکٹس لیبلٹی پیریڈ-کم-مینٹیننس کی مدت کے دوران سڑک کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ڈیزائن بلڈ فنانس آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (دی بی ایف او ٹی) / ہائی بریڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) معاہدوں میں کنسیشنر تعمیراتی مدت کے دوران اور اس کے بعد رعایتی مدت کے اختتام تک سڑک کا رکھ رکھاؤ کرتے  ہیں۔ ٹول آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ٹی او ٹی)/  آئی این وی آئی ٹی  معاہدوں کی اسپیشل پرپز وھیکلز (ایس پی ویز) کے  کنسیشنر رعایتی مدت کے دوران سڑک کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔  نیشنل ہائی ویز کے باقی حصوں کی دیکھ بھال عام طور پر پرفارمنس بیسڈ مینٹیننس کنٹریکٹ (پی بی ایم سی ) اور شارٹ ٹرم مینٹیننس کنٹریکٹ (ایس ٹی ایم سی) کے ٹھیکیدار کرتے ہیں۔

قومی شاہراہوں بشمول پلوں کے لیے بصری کے ساتھ ساتھ آلات پر مبنی وقتی معائنہ، تشخیص اور نگرانی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بروقت مرمت/بحالی اقدام کے ذریعے این ایچ ایز کے مختلف اجزاء کی ساختی سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔ کچھ انتہائی اہم پلوں میں حقیقی وقت کی بنیاد پر ساختی صحت کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ وزارت نے ملک میں پورے این ایچ  نیٹ ورک پر پلوں اور دیگر ڈھانچے کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے انڈین برج مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کو بھی منظوری دی ہے۔

  یہ جانکاری روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 ************

 

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:  8655  )



(Release ID: 2036453) Visitor Counter : 3


Read this release in: English , Hindi , Tamil