محنت اور روزگار کی وزارت
اجرتوں سے متعلق ضابطہ ،کم از کم اجرت کو تمام اجرتوں پر یکساں طور سے نافذ کرتا ہے
Posted On:
22 JUL 2024 6:54PM by PIB Delhi
کم از کم اجرت کے قانون 1948 یہ فراہم کرتا ہے کہ اجرت کی کم از کم شرح، دیگر باتوں کے ساتھ، اجرت کی بنیادی شرح اور رہنے کے الاؤنس کی قیمت پر مشتمل ہو سکتی ہے۔
مرکزی حکومت، کم از کم اجرت کےقانون 1948 کے تحت، کم از کم اجرت کی بنیادی شرحوں پر متغیر مہنگائی الاؤنس (وی ڈی اے) کہلانے والے لاگت کے رہائش سے تعلق رکھنے والے الاؤنس پر نظر ثانی کرتی ہے، جو مہنگائی کے خلاف کم از کم اجرت کے تحفظ کے لیے صنعتی کارکنوں کے لیے، صارفین کےقیمتوں کے اشاریہ کی بنیاد پر ،ہر چھ ماہ بعد یعنی یکم اپریل اور یکم اکتوبر سے ہر سال لاگو ہوتی ہے۔
کم از کم اجرت کے قانون 1948 کی دفعات کو ضابطہ اجرت 2019 کے تحت معقول بنایا گیا ہے اور اس میں طے شدہ کم از کم اجرت کے اجزاء، زندگی گزارنے کی لاگت کے الاؤنس کے لیے بھی گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ ضابطہ ،کم از کم اجرت کو تمام ملازمتوں پر یکساں طور پر پر لاگو ہوتا ہے اور اس طرح کم از کم اجرت قانون 1948 کے تحت فراہم کردہ طے شدہ ملازمتوں تک محدود کم از کم اجرت کے قابل اطلاق ہونے سے تجاوزکرتا ہے۔
یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:8569 )
(Release ID: 2035334)
Visitor Counter : 45