وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے نیشنل ٹائم ریلیز مطالعہ (این ٹی آر ایس) 2024 جاری کیا


9 بندرگاہوں نے مربوط چیک پوسٹوں (آئی سی پیز) کے معاملے میں 50 فیصد اور ایئر کارگو کامپلیکس (اے سی سی) کے معاملے میں سال بہ سال 6 فیصد کمی کے ساتھ اوسط ریلیز کے وقت میں کمی کا مشاہدہ کیا

Posted On: 19 JUL 2024 7:18PM by PIB Delhi

غیرراست ٹیکسوں اور محصولات کے مرکزی بورڈ   (CBIC)کے چیئرمین، جناب سنجے کمار اگروال نے بورڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ، نیشنل ٹائم ریلیز اسٹڈی (این ٹی آر ایس ) 2024 کی رپورٹ جاری کی۔

این ٹی آر ایس 2024 قومی سطح کا چوتھا سالانہ مطالعہ ہے جو ایک معیاری طریقہ کار کو اپناتا ہے اور جنوری 2024 کے پہلے ہفتے کے دوران داخلے کے بلوں (درآمدات کے لیے) اور شپنگ بلوں (برآمدات کے لیے) پر احاطہ کرتا ہے جو 15 بڑے کسٹم فارمیشنوں  کے ذریعے (4 زمروں میں درجہ بندی - سمندری بندرگاہیں، ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈیز)، مربوط چیک پوسٹس (آئی سی پیز) اور ایئر کارگو کمپلیکس (اے سی سیز))کارگو منظوری کے لیے 7 فروری 2024 تک ٹریک کیے گئے تھے۔

مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کے لیے مطالعہ کے دائرہ کار میں شامل 15 بندرگاہوں میں سے، 9 بندرگاہوں نے پچھلے سال کے مقابلے 2024 میں ریلیز کے اوسط وقت میں کمی دیکھی ہے۔ نیز، آئی سی پیز اور اے سی سیز کے معاملے میں ریلیز کے وقت میں کمی کی گئی ہے – 2023 میں اسی مدت کے مقابلے میں 2024 میں آئی سی پیز کے معاملے میں 50 فیصد اور اے سی سیز کے معاملے میں 6 فیصد کمی۔

این ٹی آر ایس 2024 نے سی بی آئی سی پری پیمنٹ کسٹمز کمپلائنس ویری فکیشن (پی سی سی وی) اقدام کو بھی دیکھا ہے، جس میں کسٹمز کی تمام رسمی کاروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور حتمی منظوری صرف درآمد کنندہ کی جانب سے محصول کی ادائیگی کی وجہ سے زیر التوا ہے۔ یہ دیکھا گیا کہ ایک بار ادائیگی ہو جانے کے بعد، ڈیوٹی کی ادائیگی کے 3 منٹ کے اندر، کسٹمز کی جانب سے خودکار مشین کی ریلیز کے عمل کے ذریعے حتمی منطوری دی جاتی ہے۔ مزید برآں، داخلے کے وہ بلز جو ان تمام تر  تین خصوصیات کے حامل ہیں – داخلے کے لیے پیشگی بلز، داخلے کے لیے آسان بلز، اور داخلے کے اے ای او (قابل بھروسہ صارف پروگرام) بلز- سمندری بندرگاہوں کے لیے  بندرگاہ زمرے کے لیے مجموعی ریلیز ٹائم کے مقابلے میں 46 فیصد کے بقدر کا غیر معمولی طور پر کم اوسط والا ریلیز ٹائم رپورٹ کرتے ہیں، جبکہ آئی سی ڈی  کے لیے 36 فیصد اور اے سی سی کے لیے 45 فیصد کم اوسط کا حامل ریلیز ٹائم درج کرتے ہیں۔

برآمدات کے لیے، مطالعہ ریگولیٹری کلیئرنس (کسٹمز ریلیز) کے درمیان فرق کرتا ہے، جو لیٹ ایکسپورٹ آرڈر (ایل ای او) کی گرانٹ کے ساتھ مکمل ہوا، اور فزیکل منظوری کے وسیع پہلو، سامان کے ساتھ کیریئر کی روانگی کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ دیکھا گیا کہ کسٹم اسٹیشن/پورٹ پر کارگو کی ریگولیٹری منظوری تک پہنچنے کا وقت، جس کا نشان لیٹ ایکسپورٹ آرڈر (ایل ای او) کی گرانٹ سے ہے، 2023 کے مقابلے 2024 میں آئی سی ڈیزاور اے سی سیز کے لیے کم ہو گیا ہے۔ قطعی طور پر، 2024 میں ایکسپورٹ کسٹمز کلیئرنس ریگولیٹری عمل میں صرف ہونے والا اوسط ریلیز ٹائم ، بندرگاہوں کے لیے 22:49 گھنٹے، آئی سی ڈیز کے لیے 30:20 گھنٹے، اے سی سیز کے لیے 3:50 گھنٹے اور آئی سی پیز کے لیے 5:28 گھنٹے تھا۔

ٹائم ریلیز اسٹڈی (ٹی آر ایس) کارکردگی کی پیمائش کے ایک ٹول کے طور پر کام کرتا ہے جس کا مقصد کارگو کی رہائی کے وقت کی مقداری پیمائش فراہم کرنا ہے۔ اس وقت کو کسٹم اسٹیشن پر کارگو کی آمد سے لے کر درآمدات کے معاملے میں گھریلو کلیئرنس کے لیے اس کے آؤٹ آف چارج تک، اور برآمدات کے معاملے میں کسٹم اسٹیشن پر کارگو کی آمد سے لے کر کیرئیر کی آخر کار روانگی تک کی مدت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

این ٹی آر ایس 2024 کا مقصد اس سال کے لیے کارگو کلیئرنس کے عمل کا ایک جامع مقداری قومی سطح کا جائزہ پیش کرنا ہے، اس کا موازنہ پچھلے سالوں کے اسی عرصے کے دوران کارکردگی سے کرنا ہے تاکہ کامیابی کی پیمائش کی جا سکے (اے) قومی تجارتی سہولت کا لائحہ عمل(این ٹی ایف اے پی) کے تحت مقرر کردہ اہداف اور (بی) ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیتے ہیں جو لاگو کیے گئے ہیں۔

این ٹی آر ایس 2024 نے ٹائم ریلیز اسٹڈی کے دائرہ کار کو بڑھانے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ نیپال سے اور نیپال تک ٹرانزٹ کارگو کی رہائی، آئی سی ڈی گڑھی میں کارگو کی رہائی اور اے سی سی بنگلور کے ذریعے سنبھالے جانے والے کورئیر کارگو کا احاطہ کیا جا سکے۔ آئی سی ڈی گڑھی اور کورئیر ٹرمینل، اے سی سی بنگلورو میں درآمدی اور برآمدی کارگو کی کلیئرنس میں لگنے والے وقت کی مقدار کو مستقبل میں موازنہ کے لیے بینچ مارک ڈیٹا فراہم کرنے کے ارادے سے این ٹی آر ایس 2024 میں شامل کیا گیا ہے۔

نیشنل ٹائم ریلیز مطالعہ 2024 کے مکمل انکشافات سی بی آئی سی کی ویب سائٹ (https://www.cbic.gov.in/)پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8470



(Release ID: 2034507) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil