وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا جہازتبر، جرمنی کے شہر ہیمبرگ پہنچا

Posted On: 18 JUL 2024 8:59PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا جنگی  بحری جہاز ، آئی این ایس تبر، 17 جولائی 24 کو تین روزہ دورے پر جرمنی کے ہیمبرگ پہنچ گیا ہے۔

دورے کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں بھارتی بحریہ اور جرمن بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعاملات، جہاز کے عملے کا جرمن نیول اکیڈمی کا دورہ اور جہاز کو شائقین کے لیے کھولنا شامل ہے۔ آئی این ایس تبر  کا عملہ اولڈ ایج ہوم میں کمیونٹی خدمات بھی انجام دے گا۔ ہیمبرگ سے روانگی پر دونوں بحری افواج سمندر میں میری ٹائم پارٹنرشپ مشقیں بھی کریں گی۔

یہ مصروفیات دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان سمندری شعبے میں تعلقات کو  فروغ دینے اور ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے میں معاون  ثابت ہوں گی ۔

بھارت اور جرمنی کے درمیان تعلقات ،مشترکہ اقدار، جمہوری اصولوں اور عالمی امن اور سلامتی کے عزم کی بنیاد پر قائم ہیں ۔  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، اقتصادی تعاون اور سائنسی تحقیق سے لے کر ثقافتی تبادلوں  ، خاص طور  پر  دفاعی تعاون تک مختلف شعبوں  پر محیط ہیں۔ آئی این ایس تبر کے دورے کا مقصد ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کو وسیع کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

آئی این ایس  تبر،  بھارتی  بحریہ کے لئے روس میں تیار کردہ  ایک  جنگی بحری جہاز  ہے۔ جہاز کی کمان کیپٹن ایم آر ہریش کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ جہاز ہتھیاروں اور سینسروں کی ورسٹائل رینج سے لیس ہے اور یہ بھارتی بحریہ کے ابتدائی اسٹیلتھ فریگیٹس میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے جو مغربی بحریہ کی کمان کے تحت ممبئی میں واقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)TOKA.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)AFHO.jpeg

************

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:8447



(Release ID: 2034346) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil