بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا میری ٹائم سینٹر یعنی بھارت کا بحری مرکز (آئی ایم سی) میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے تحت حقیقت کے قریب تر ہوگیاہے


آئی ایم سی کے آئین کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم او پی ایس ڈبلیو کے سکریٹری کی زیر صدارت اجلاس

آئی ایم سی کا مقصد ہندوستانی سمندری صنعت کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے

آئی ایم سی تعاون، اختراع اور پالیسی کی وکالت کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا اور عالمی سمندری برادری میں ہندوستان کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا:ایم او پی ایس ڈبلیو کے سکریٹری  جناب ٹی کے رام چندرن

Posted On: 18 JUL 2024 8:31PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) انڈیا میری ٹائم سینٹر یعنی بھارت کا بحری مرکز(آئی ایم سی) قائم کر رہی ہے، جو میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے تحت ایک اہمیت کی حامل پہل قدمی ہے۔ ساگرمالا کے ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کی موجودگی میں، اہم سمندری انجمنوں جیسے ایس اے آئی، ایف ایف ایف اے آئی، آئی این ایس اے، آئی پی پی ٹی اے، سی ایس ایل اے، سی ایف ایس اے آئی، اور آئی پی اے کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران انہوں نے آئی ایم سی کو فعال بنانے کے لیے آئین، طریقہ کار، دستاویزات اور ضروری بنیادی ڈھانچے کو حتمی شکل دی۔

آئی ایم سی کا مقصد ہندوستانی سمندری صنعت کے لیے ایک متحد ہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جو پالیسی کی تشکیل اور صنعت کی سفارشات کے لیے ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کریگا۔ اس کے بنیادی اہداف میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) اور عالمی میری ٹائم فورمز میں ہندوستان کی شرکت کو مستحکم بنانا، متحد اور ہم آہنگی کے ذریعے ایک مضبوط گھریلو بحری شعبے کو تشکیل دینا، ہندوستانی سمندری کلسٹر کے لیے ایک مضبوط عالمی برانڈ بنانے کے لیے اہمیت کی حامل تقریبات کا انعقاد کرنا  اور  ماہر تجزیہ  فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پائیدار ترقی کے لیے تجزیہ اور سفارشات، صنعت کے متعلقہ فریقوں کے لیے  اشتراک اور نیٹ ورک کے لیے پلیٹ فارمز کا قیام، اور اسٹارٹ اپس سمیت صنعت  کی معاونت کرنے کے لیے فنڈز کا ایک پول بنانا شامل ہے۔

‘‘انڈیا میری ٹائم سینٹر کا قیام ہندوستان میں سمندری شعبے کو تقویت دینے کے لیے ایم او پی ایس ڈبلیوز کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو  بھارت میں بحری شعبے کو تقویت فراہم کریگا۔ آئی ایم سی،پائیدار ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے، اشتراک وتعاون، اختراع و جدت طرازی  اور  پالیسی کی وکالت کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ۔ایم او پی ایس ڈبلیو کے سکریٹری نے کہا‘‘ایم او پی ایس ڈبلیو میری ٹائم کمیونٹی آئی ایم سی کو ایک عالمی معیار کا ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہے جو ہندوستان کی سمندری صنعت کے مستقبل کو آگے بڑھائے گا۔’’

آئی ایم سی کے لیے ٹاسک فورس جنوری 2024 میں تشکیل دی گئی تھی اور اسے آگاہی اور آؤٹ ریچ، رابطہ کاری ، بنیادی ڈھانچے اور فعال بنانے اور طریقہ کار اور دستاویزات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذیلی گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔آج تک،وزارت میں  پوری ٹاسک فورس کی دو میٹنگیں اور ذیلی گروپ کی تین میٹنگیں ہو چکی ہیں۔

بنیادی ڈھانچے اور آپریشنلائزیشن یعنی فعال بنانے کے لیے، ممبئی، مہاراشٹر کو آئی ایم سی کے لیے ایک مقام  کے طور پر حتمی شکل دی گئی ہے۔آئی ایم یو کیمپس میں ایک عمارت کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے، اور ایس سی آئی کی طرف سے فراہم کردہ اصولی منظوری کے ساتھ ایس سی آئی سے  ایم ٹی آئی کیمپس،پوائی میں جگہ (~2000 sqft تجویز کردہ)کی درخواست کی گئی ہے۔ ایس سی آئی کے ساتھ فرنشننگ کی ضروریات کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

طریقہ کار اور دستاویزات کے حوالے سے، مرکز کو سیکشن 8 کمپنی کے طور پر قائم کرنے کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے دستاویزات/فارمیلٹیز کا مجموعہ جاری ہے، اور انتظامی ڈھانچہ، افعال اور فیس کے ڈھانچے کی تیاری جاری ہے۔

آئی ایم سی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے سمندری مفادات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم ادارہ بننے کے لیے تیار ہے۔ اشتراک و تعاون کو فروغ دے کر، پالیسی کی وکالت کرتے ہوئے، اور ماہرانہ تجزیہ فراہم کرتے ہوئے، آئی ایم سی ہندوستان کے سمندری شعبے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ع ن

 (U: 8436)



(Release ID: 2034257) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil