وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت نے بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ تنصیبات کا دورہ کیا


اعلیٰ مصنوعات اور پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے جدید ترین تکنیکی معلومات اور پیش رفت سے باخبر رہیں: جناب سنجے سیٹھ  کاحکام کومشورہ

"ہندوستان کو عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے "

Posted On: 15 JUL 2024 5:47PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 15 جولائی 2024 کو کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ تنصیبات کا دورہ کیا،  تاکہ دفاع کے دو سرکاری  سیکٹر کے اداروں  (ڈی پی ایس یوز) کے ذریعہ کئے جارہے کام  کاج  کا جائزہ لیا جاسکے۔ مذکورہ تنصیبات کے  دوروں کے دوران، انہوں نے ایچ اے ایل اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر اور وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

دفاع کے وزیر مملکت نے  ڈی پی ایس یوز کے عہدیداروں کو تلقین کی کہ وہ بدلتے ہوئے دور کے ساتھ خود کو ڈھالیں  اور آگے بڑھیں، اور اعلیٰ مصنوعات اور پلیٹ  فارم تیار کرنے کے  لئے  جدید ترین ٹیکنالوجی معلومات اور پیش رفت سے باخبر  رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ،  انہوں نے  ان عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ  پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں تاکہ ہندوستان کو عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز  بنانے کے حکومت کے مجموعی مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے اس مشن میں حکومت کے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا۔

 جناب  سنجے سیٹھ نے ایچ اے ایل  کے دورے کے ساتھ اپنی مصروفیات کا آغاز کیا، جہاں انہیں مصنوعات، مرمت اور اوور ہال، ہوائی جہاز کو جدید بنانے ، ایویونکس کی ترقی و پیش رفت، برآمدات، انجن تیار کرنے ، انسان اور بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیاں، ملک میں ہی سازو سامان تیار کرنے کے اقدامات اور اسرو کو تعاون دینے کے بارے میں  جانکاری دی گئی۔ انہوں نے ہلکے جنگی طیارے تیجس اور ہیلی کاپٹر ڈویژن کا بھی دورہ کیا۔

چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (اضافی چارج) جناب سی بی اننت کرشنن نے حکومت کی طرف سے دی گئی حمایت کے لیے دفاع کے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایچ اے ایل  نے اپنے کام  کاج کے مختلف شعبوں میں چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔

بی ای ایم ایل  لمیٹڈ کے اپنے دورے کے دوران، جناب سنجے سیٹھ نے ڈرائیور کے بغیر ایک نئی ایم آر ایس -1 میٹرو ٹرین سیٹ کو جھنڈی دکھا کر  روانہ کیا،  جوڈی پی ایس یو کی حصولیابیوں  اور کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل کی  نشان دہی کرتا ہے ۔ یہ ٹرین سیٹ ممبئی میٹرو ریل میٹروپولیٹن اتھارٹی کو فراہم کی جانے والی 55ویں ٹرین سیٹ ہے۔ بی ای ایم ایل  ،بغیر ڈرائیور کے ٹرینوں کو ڈیزائن کرنے ،انہیں  تیارکرنے اور سپلائی کرنے والا پہلا ہندوستانی رولنگ اسٹاک مینوفیکچرر ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت نے ’میک ان انڈیا‘ پہل کے لئے بی ای ایم ایل کے تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کے بغیر میٹرو ٹرین سیٹ جدید نقل و حمل کے حل تیار کرنے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی علامت ہے۔ بی ای ایم ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب شا نتنو رائے نے وزارت دفاع کی مسلسل حمایت کے لیے اس کی تعریف کی اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے ڈی پی ایس یو کے عزم کا اعادہ کیا۔

************

U.No:8346

ش ح۔ح ا۔ق ر


(Release ID: 2033447) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil