بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پارا دیپ پورٹ اتھارٹی نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 100 دن میں 41.12 ملین میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا
Posted On:
10 JUL 2024 6:21PM by PIB Delhi
پارا دیپ پورٹ اتھارٹی (پی پی اے) نے اپنے کام کاج کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 100 دن کے اندر غیر معمولی 41.12 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کارگو ہینڈلنگ کی ہے۔ یہ شاندار کارکردگی بندرگاہ کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال، مالی سال 2023-24 میں اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی 39.25 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کے مقابلے میں 4.78 فیصد کی شرح نمو کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اہم کامیابی ہندوستان کے بحری بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے میں بندرگاہ کے اہم کردار اور کام کاج کی کارکردگی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی متحرک قیادت اور دور اندیش رہنمائی میں پارادیپ پورٹ اتھارٹی نے اپنے کام کاج میں قابل ذکر ترقی اور شاندار کارکردگی کومظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے سابقہ معیارات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پارادیپ پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پی ایل ہرانادھ نے اس یادگار کامیابی کو ان کی غیر متزلزل حمایت اور اسٹریٹجک سمت سے منسوب کرتے ہوئے وزیر موصوف کے لیے شکریہ ادا کیا۔
یہ کامیابی پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کے کارگو ہینڈلنگ میں نئے معیارات قائم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے جاری عزم کو نمایاں کرتی ہے۔ چونکہ پارادیپ پورٹ اتھارٹی اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے اور اپنی خدمات کو بہتر بنا رہا ہے، یہ ہندوستان کے بحری بنیادی ڈھانچے کی حمایت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیےپوری طرح عہد بستہ ہے۔
******
ش ح۔ م ع ۔ ج
UNO-8221
(Release ID: 2032198)
Visitor Counter : 45