کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان میں لاجسٹک لاگت کے تعین اور ڈھانچے کی ترقی کے لیے این سی اے ای آر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے


لاجسٹک لاگت کے تعین کے لیے تفصیلی ڈھانچہ تیار کرنے؛ 2023-24 کے لیے لاجسٹک لاگت کے تعین کے لیے جامع مطالعہ؛ اور لاجسٹک اخراجات میں فرق کا اندازہ لگانے کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 05 JUL 2024 7:03PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت اور صنعت کی وزارت اور اپلائیڈ اکنامک ریسرچ کی قومی کونسل (این سی اے ای آر) نے آج نئی دہلی میں ہندوستان میں لاجسٹک لاگت کے ڈھانچے اور تعین کی ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ سکریٹری اور آپریشنز ڈائریکٹر، این سی اے ای آر، ڈاکٹر انیل شرما اور جوائنٹ سیکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، ڈاکٹر ایس کے اہیروار نے ایم او یو پر دستخط کیے؛ اس موقع پر ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے شرکت کی۔

ایم او یو کی اہم حصولیابیاں ہیں: i) ملک میں لاجسٹک لاگت کے تعین کے لیے ایک تفصیلی فریم ورک تیار کرنا، ii) سال 2023-24 کے لیے لاجسٹک لاگت کے تعین کے لیے ایک جامع مطالعہ کرنا، iii) راستوں، طریقوں، مصنوعات، کارگو کی اقسام، اور سروس آپریشنز وغیرہ میں لاجسٹک اخراجات میں فرق کا اندازہ کرنا، iv) مختلف شعبوں میں رسد پر اثر و رسوخ کے ساتھ اہم تعین کنندگان کی شناخت کرنا وغیرہ۔

جناب راجیش کمار سنگھ نے ہماری لاجسٹک لاگت کے ڈیٹا پر مبنی تشخیص کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ مذکورہ سیمینار کے دوران اس موضوع پر ایک پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی آئی آئی ٹی اور جی ایس ٹی این کے سینیئر سرکاری افسران، کثیر جہتی اداروں، صنعتوں، ماہرین تعلیم وغیرہ نے شرکت کی۔

لاجسٹک سیکٹر کے اسٹیک ہولڈروں اور انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ کھلی بحث کے دوران ملنے والا ردعمل بہت حوصلہ افزا تھا اور یہ تجویز کیا گیا کہ لاجسٹک سیکٹر بہت متنوع نوعیت کا ہے نیز اس مطالعے کے مقصد کے لیے اعلیٰ قیمت والی اشیاء/مصنوعات کی نشاندہی کی جائے۔ لاجسٹک لاگت کے غیر محسوس اور بالواسطہ عناصر کو دیکھنے کے لیے بھی تجاویز دی گئیں جس میں تاخیر کی لاگت بھی شامل ہے۔ ایک نظریہ یہ بھی سامنے آیا کہ کاروبار کے قیام کی سہولت کے لیے سرمایہ کار کے نقطہ نظر سے لاگت کو متاثر کرنے والے عنصر کے طور پر بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

اس مفاہمت نامے میں این سی اے ای آر کو مذکورہ بالا کے مطابق تفصیلی مطالعہ کرنے اور ایک سال کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ کے نتیجے میں ہندوستان میں لاجسٹک سیکٹر کے لیے دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

حکومت ہند نے 17 ستمبر 2022 کو نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کیا تھا۔ این ایل پی کے بنیادی مقاصد میں سے ایک لاجسٹک لاگت کا جی ڈی پی میں فیصد کم کرنا تھا۔ اس کے مطابق، لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اس سے قبل دسمبر 2023 میں لاجسٹک کاسٹ ان انڈیا: تعین اور طویل مدتی فریم ورک کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ یہ رپورٹ این سی اے ای آر کی طرف سے تیار کی گئی تھی جس میں ایک بنیادی مجموعی لاجسٹک لاگت کا تخمینہ اور طویل مدتی لاجسٹک لاگت کے حساب کتاب کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا گیا تھا۔

ملک کی لاجسٹک لاگت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور اس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لاگت کے تغیر کے اعداد و شمار سے صنعت اور پالیسی سازوں دونوں کو فائدہ پہنچے۔ اس عمل میں تجارتی بہاؤ، مصنوعات کی اقسام، صنعت کے رجحانات اور اصل ڈیٹا جوڑوں کا ڈیٹا استعمال کرنا شامل ہے۔ تفصیلی ثانوی سروے کرنے کے علاوہ، اس کے لیے ایک منظم اور متواتر طریقے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کی ضرورت ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

05-07-2024

U: 8107



(Release ID: 2031148) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi