دیہی ترقیات کی وزارت
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب این چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارت زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی –شیوراج سنگھ چوہان
Posted On:
04 JUL 2024 6:08PM by PIB Delhi
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب این چندرا بابو نائیڈو نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے کرشی بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو اور دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران آندھرا پردیش میں زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے موضوعات پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔
میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود اور وزارت دیہی ترقی آندھرا پردیش میں زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
وزیر اعلی جناب نائیڈو اور مرکزی وزیرجناب چوہان نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں ریاست آندھرا پردیش کے کسانوں اور دیہی لوگوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر مرکزی زراعت سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا، مرکزی دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور آندھرا پردیش کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع)
8073
(Release ID: 2030842)
Visitor Counter : 56