وزارت دفاع

پچھتر(75)ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے تمام انتظامات مکمل، کرتویہ پتھ وکست بھارت کی خوشحال ثقافتی تنوع،‘آتم نربھر’ فوجی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی ناری شکتی کے رنگوں میں  شرابور ہونے کو تیار ہے

Posted On: 25 JAN 2024 4:10PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں کرتویہ پتھ سے 75 ویں یوم جمہوریہ  کا جشن منانے میں  ملک کی قیادت کریں گی۔ فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون اس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس پریڈ میں  ہندوستان کے خوشحال ثقافتی تنوع ، اتحاد اور ترقی کو بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں  کے بل بوتے  اس  کی فوجی طاقت اور ملک میں بڑھتی ناری شکتی  کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

‘وکست بھارت’ اور ‘بھارت - لوک تنتر کی ماترکا’- دونوں موضوعات پر مبنی، اس سال کی پریڈ میں تقریباً 13,000 خصوصی مہمانوں کی شرکت ہوگی۔ یہ  ایک ایسی  پہل ہے جس میں  زندگی کے لوگوں کو اس قومی میلے میں شامل جشن منانے اورعوامی شراکتداری (جن بھاگیداری )کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم ہوگا۔

پہلی بار، پریڈ کا آغاز 100 سے زیادہ خواتین فنکاربھارتی موسیقی  کےآلات بجا تے ہوئے کریں گی۔ پریڈ کا آغاز ان خواتین فنکاروں کے ذریعہ سنکھ، نادشورم، نگاڑا  بجاتے ہوئے موسیقی وغیرہ سے ہوگا۔ یہ کرتویہ پتھ پر مارچ کرنے والی تمام خواتین کی سہ فریقی خدمات کے دستے کی پہلی شرکت کا بھی   گواہ بنے گا۔ فلائی پاسٹ کے دوران خواتین پائلٹس بھی ناری شکتی کی نمائندگی کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ کریں گی۔ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے دستے بھی صرف خواتین اہلکاروں پر مشتمل ہوں گے۔

پریڈ

 یوم جمہوریہ کی پریڈ 10.30 بجے شروع ہوگی اور تقریباً 90 منٹ تک چلے گی۔ یہ یوم  جمہوریہ  تقریب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار پرپہنچنے کے ساتھ شروع  ہوگا، جہاں وہ پھولوں کی چادر چڑھا کر شہیدہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی رہنمائی کریں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم اور دیگر معززین پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے کرتویہ پتھ پر سلامی فورم پر جائیں گے۔

 

 تقریب کے مقام پرصدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جناب ایمونوئل میکرون  کی آمد‘‘ راشٹر پتی کے انگ رکشک’’ کی نگرانی میں ہوگا۔ صدر کا باڈی گارڈ ہندوستانی فوج کا سب سے سینئر رجمنٹ ہے۔ یہ یوم جمہوریہ اس ایلیٹ رجمنٹ کے لیے خاص ہے کیونکہ ‘انگرکشک’ نے 1773 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنی خدمات کے 250 سال مکمل کر لیے ہیں۔ دونوں صدور ‘روایتی بگی’ میں پہنچیں گے، یہ مشق 40 سال  کے وقفے کے بعد ا س سال پھر شروع کی جارہی ہے۔

روایت کے مطابق  سب سے  پہلے قومی پرچم لہرایا جائے گا ،جس کے بعد قومی ترانہ گایا جائے گا اور دیسی گن سسٹم 105 ایم ایم  انڈین فیلڈ گن کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔پھر 105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار ایم آئی 17 آئی وی  ہیلی کاپٹر کرتویہ پتھ پر موجود حاضرین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے۔ اس کے بعدناری شکتی کی علامت کے طور پر آواہن‘، بینڈکی نمائش ہوگی جس میں  100 سے زائد خواتین فنکاروں کے مختلف قسم کے آلات سے لیس  بینڈ کی پرفارمنس ہوگی۔

اس کے بعد پریڈ کا آغاز صدر کی سلامی سے ہوگا۔ پریڈ کی کمان دوسری نسل  کے فوجی افسر پریڈ کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار، جنرل آفیسر کمانڈنگ، دہلی ایریا سنبھالیں گے۔ میجر جنرل سمیت مہتا، چیف آف اسٹاف، ہیڈکوارٹر دہلی ایریا پریڈ سیکنڈ ان کمانڈ ہوں گے۔

بہادری کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کے قابل فخر فاتحین میں پرم ویر چکر کے فاتح صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) اور صوبیدار میجر سنجے کمار (ریٹائرڈ) اور اشوک چکر کے فاتح میجر جنرل سی اے پیٹھا والا (ریٹائرڈ)، کرنل ڈی سری رام کمار اور لیفٹیننٹ کرنل جس رام سنگھ (ریٹائرڈ) شامل ہیں۔ پرم ویر چکر دشمن کے سامنے  بہادری اور اپنی قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے، جب کہ اشوک چکر اسی طرح کی بہادری اور اپنی قربانی کے  علاوہ  دیگر امور کے لئے بھی دیا  جاتا ہے۔

فرانسیسی دستہ

 کرتویہ  پتھ  پرفرانسیسی  مسلح دستوں کے مشترکہ بینڈ  اور مارچنگ دستے  مارچ پاسٹ کا  گواہ بنے گا ۔30 رکنی بینڈ  دستہ  کی قیادت  کیپٹن خوردہ  کریں گے اس کے بعد  90 رکنی  مارچنگ دستہ  ہوگا جس کی قیادت کیپٹن نوول کریں گے ۔ ایک ملٹی رول ٹینکر  ٹرانسپورٹ طیارہ   اور فرانسیسی  فضائیہ  اور خلائی فورس  کے دو  رافیل  جنگجو طیارے  سلامی فورم سے آگے بڑھنے کے وقت  دستے کے اوپر اڑان بھریں گے۔

بھارتی فوج کا دستہ

میکنائزڈ  کالم کی قیادت کرنے والا پہلا فوجی دستہ 61 کیولری کا ہو گا، جس کی قیادت میجر یشدیپ اہلاوت کریں گے۔ 1953 میں قائم  ، 61 کیولری دنیا کی واحد فعال ہارس کیولری رجمنٹ ہے، جس میں تمام ‘اسٹیٹ ہارسڈ کیولری یونٹ’ شامل ہیں۔ 11  میکنائزڈ کالم، 12 مارچنگ دستوں اور آرمی ایوی ایشن کور کے جدید ہلکے ہیلی کاپٹروں کی سلامی پروازہوگی۔

میکانزم  کالم میں ٹینک ٹی -90بھیشم، ناگ (این اے جی ) میزائل سسٹم، انفنٹری کمبیٹ وہیکل، آل ٹیرین وہیکل، پناکا، ویپن لوکیٹنگ رڈار سسٹم ‘سواتی’، سروترا موبائل برجنگ سسٹم، ڈرون جیمر سسٹم اور اوراوسط دوری کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم وغیرہ توجہ کا مرکز ہوں گے۔

پہلی بار کرتویہ پتھ پر مارچ کرتے ہوئے تمام خواتین کا سہ رخی دستہ ہوگا جس کی قیادت  ملٹری پولیس کی کیپٹن سندھیا  کریں گی ۔ اس  میں  تین ایڈیشنل آفیسر کیپٹن شرنیا راؤ، سب لیفٹیننٹ انشو یادو اور فلائٹ لیفٹیننٹ شریشتی راؤ ہوں گے۔ ویمن آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز ٹیم کی قیادت میجر سریشتی کھلر کر رہی ہیں اور اس میں آرمی ڈینٹل کور کی کیپٹن امبا سامنت، ہندوستانی بحریہ  میں  سرجن لیفٹیننٹ کنچنا اور ہندوستانی فضائیہ کی فلائٹ لیفٹیننٹ دیویا پریا شامل ہیں۔

فوج کے مارچنگ  دستے میں مدراس رجمنٹ، گرینیڈیئرز، راجپوتانہ رائفلز، سکھ رجمنٹ اور کماوں رجمنٹ شامل ہوں گے۔

انڈین نیول ٹیم

ہندوستانی بحریہ کا دستہ 144 مرد اور خواتین اگنیوروں پر مشتمل ہوگا، جس کی قیادت ٹیم کمانڈر کے طور پر لیفٹیننٹ پراجول  ایم اور پلاٹون  کمانڈر کے طورپرلیفٹیننٹ مدیتا گوئل، لیفٹیننٹ شروانی سپریا اور لیفٹیننٹ دیویکا ایچ  کریں گی۔ اس کے بعد بحریہ  کی جھانکی ہوگی جس میں ناری شکتی اور‘‘مقامیت  کے ذریعہ  بحریائی سمندرکی   طاقت ’’کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

جھانکی  کے پہلے حصے میں ہندوستانی بحریہ کے تمام کرداروں اور رینکوں   میں خواتین کو دکھایا گیا ہے، جب کہ دوسرے حصے میں پہلے مقامی کیریئر بیٹل گروپ کو دکھایا گیا ہے، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت، اس کے انتہائی قابل ایسکارٹ جہاز دہلی، کولکتہ اور ہلکے جنگی طیارے میں شیوالک اور ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر، کلوری کلاس آبدوز اور  جی ایس اے ٹی -7 رکمنی سیٹلائٹ شامل ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ کا دستہ

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا دستہ اسکواڈرن لیڈر رشمی ٹھاکر کی قیادت میں  144فضائیہ اورچار افسران پر  مشتمل ہوگا۔ اسکواڈرن لیڈرس سنیتا یادو اور  پرتیتی اہلووالیہ اور فلائٹ لیفٹیننٹ کیرتی روہیل دستے کے کمانڈر کے پیچھے ایڈیشنل  افسران کے طور پر مارچ پاسٹ کریں گی۔ آئی اے ایف کی جھانکی ‘‘انڈین ایئر فورس: قابل، بااختیار، خود انحصاری’’ کے موضوع پر ہے۔

جھانکی میں ایل سی اے تیجس اورایس یو -30  کوآئی او آر   پر اڑتے دکھایا گیا ہے۔ جھانکی میں ایک سی-295 ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کو کاک پٹ میں  خاتون   ائیر کرو  کے ذریعہ  اڑایا جا رہا ہے، جھانکی پر موجود  جی سیٹ -7  اے  بھارتی فضا ئیہ کے اپنے آپریشنز میں خلائی ٹیکنالوجی کے انضمام کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یہ ملک اندرونی اور بیرونی سرزمین پر انسانی امداد فراہم کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔

سابق فوجیوں کی جھانکی

پریڈ کی ایک اور خاص بات ‘ ملک  کی تعمیر: پہلے بھی ،  اب بھی ، اور ہمیشہ’ کے موضوع پر سابق فوجیوں کی  جھانکی ہوگی، جو  ملک  کی خدمت میں سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانی کو ظاہر کرے گا۔

ڈی آر ڈی او جھانکی اور سامان

ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ بہت سے اہم سسٹمز/ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا جائے گا۔‘ خود انحصاری’ کے فروغ دینے والے کے طور پر، دفاعی تحقیق  کے اہم  شعبوں میں ڈی آر ڈی او کی خواتین سائنسدانوں  کا قیمتی تعاون اہم رہا ہے۔  ڈی آر ڈی او کی جھانکی  ‘زمین ،فضا،سمندر، سائبر اور خلا جیسے تمام 5 جہتوں میں دفاعی کور فراہم کرکے  ملک کی حفاظت کرنے میں  خواتین کی طاقت کے موضوع  پر مبنی ہے۔

اس جھانکی میں دفاعی تحقیق اور ترقی میں خواتین کی شرکت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ ممتاز سائنسدان مسز سنیتا دیوی جینا  دستے کی کمانڈر ہوں گی، ان کے ساتھ محترمہ پی لکشمی مادھوی، مسز جے سوجنا چودھری اور مسز اے بھونیشوری بھی جھانکی میں موجود رہیں  گی۔جھانکی  مین پورٹ ایبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم)، اینٹی سیٹلائٹ (اے ایس اے ٹی) میزائل، اگنی-5، زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، بہت مختصر فاصلے کے ایئر ڈیفنس سسٹم (وی ایس او ایچ او آر ڈی ایس )،  بحری  اینٹی شپ میزائل - شارٹ رینج (این اے ایس ایم –ایس آر )، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ‘ہیلینا’، کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل(کیوآر ایس اے ایم ) ایسترا، ہلکے جنگی ہوائی جہاز‘تیجس’ ایکٹو الیکٹرانک سکینڈایرے رڈار (اے ای ایس اے آر) ) ‘اتم’، ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر سسٹم ‘شکتی’ ، سائبر سیکیورٹی سسٹم، کمانڈ کنٹرول سسٹم اور سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت بھی شامل ہوں گی۔

بھارتی ساحلی محافظ

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے دستے کی قیادت اسسٹنٹ کمانڈنٹ چنوتی شرما کریں گے اور ان کے بعد گارڈ کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ رینک کے افسران پریا دہیا، ہاردک اور پلوی ہوں گی۔ 154 جہازوں اور 78 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ آئی سی جی  سمندر میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ 4.6 ملین مربع کلومیٹر ہندوستانی تلاش اور بچاؤ کے علاقے میں سمندری تلاش اور بچاؤ کو مربوط کرنے کی نوڈل ایجنسی ہے، اس نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک سمندر میں تقریباً 11,516 جانیں بچائی ہیں، یعنی ہر دوسرے دن ایک جان بچائی ہے۔

سی اے پی ایف اور دہلی پولیس کے دستے

سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور دہلی پولیس کے دستے کی قیادت خواتین اہلکار کریں گی۔ سرحدی  حفاظتی دستے کی مارچنگ دستے کی قیادت معاون کمانڈنٹ  مینکا لاکڑا کریں گی۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ  تنمئی موہنتی مرکزی سلامتی دستہ ،  معاون کمانڈنٹ  میگھا نائر ،  سنٹرل ریزرو پولیس فورس؛ اسسٹنٹ کمانڈنٹ  مونیاشرما انڈو تبت سرحدی پولیس؛  ڈپٹی  کمانڈنٹ نینسی سنگلا سشتر سیما بل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس شویتا کے سگتھن دلی پولیس کے دستے کی قیادت کریں گی۔

بارڈر سیکورٹی فورس کے اونٹ دستے کی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ منوہر سنگھ کھینچی کریں گے۔ دوسری بار خواتین اونٹ سوار اپنے سجے ہوئے اونٹوں پر سوار ہو کر پریڈ میں حصہ لیں گی۔

این سی سی ٹیم

این سی سی کے مختلف دستوں کی نمائندگی خواتین اہلکار کریں گی، اس پریڈ میں پہلی بار آل گرل  ٹرائی سروس  مارچنگ دستہ ہوگا، جس کی قیادت اتر پردیش ڈائریکٹوریٹ کی سینئر انڈر آفیسر تنو تیوتیا کریں گی۔ (آرمی) 148 کیڈٹوں پر مشتمل لڑکیوں کا مراچنگ  دستہ (فوج) کی قیادت کرناٹک اور گوا ڈائریکٹوریٹ کے سینئر انڈر آفیسرپنیا  پونما  کریں  گی ۔ این سی ڈی  بینڈ میں  لڑکیوں کی نمائندگی دکھے گی۔ برلا بالیکا ودیا پیٹھ پیلانی، راجستھان اور شمال مشرقی علاقے کی لڑکیوں کے مشترکہ بینڈ کی قیادت سینئر انڈر آفیسرز یشاسویکا گوڑ اور انکیتا شرما کریں گی۔

این ایس ایس ٹیم

دو سو (200) خواتین رضاکار نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کا دستہ بنائیں گی جس کی قیادت این ایس ایس ریجنل ڈائریکٹوریٹ، گوہاٹی کی راگینا تمانگ کریں گی، جو سکم سے ہیں۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار فاتحین

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار بہادری، فن و ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی، اختراعات اور سماجی خدمات کے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کارناموں کے حامل بچوں کو دیا جاتا ہے۔اس سال  ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست اس طرح ہے:

 

 

نمبر شمار

نام

ریاست

زمرہ

1.

آدتیہ وجے برمہنے (بعد از مرگ)

مہاراشٹر

بہادری

2.

انوشکا پاٹھک

اتر پردیش

آرٹ اینڈ کلچر

3.

اریجیت بنرجی

مغربی بنگال

آرٹ اینڈ کلچر

4.

ارمان ابھرانی

چھتیس گڑھ

آرٹ اینڈ کلچر

5.

ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریا

گجرات

آرٹ اینڈ کلچر

6.

اشفاق حامد

جموں و کشمیر

آرٹ اینڈ کلچر

7.

محمد حسین

بہار

آرٹ اینڈ کلچر

8.

پنڈیالا لکشمی پریا

تلنگانہ

آرٹ اینڈ کلچر

9.

سوہانی چوہان

دہلی

اختراع

10.

آرین سنگھ

راجستھان

سائنس ٹیکنالوجی

11.

اونیش تیواری

مدھیہ پردیش

سماجی خدمت

12.

گریما

ہریانہ

سماجی خدمت

13.

جیوتسنا اختر

تریپورہ

سماجی خدمت

14.

سائم مزمدار

آسام

سماجی خدمت

15.

آدتیہ یادو

اتر پردیش

کھیل

16.

چاروی اے

کرناٹک

کھیل

17.

جیسیکا نی سارنگ

اروناچل پردیش

کھیل

18.

لنتھوئ چنمبم

منی پور

کھیل

19.

آر سوریا پرساد

آندھرا پردیش

کھیل

       

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سال جیپوں میں سوار  جیتنے والے اٹھارہ بچوں کو، جیپوں میں کرتویہ پتھ پر لے جایا جائے گا

جھانکی

اس بار  پریڈ  کے دوران  16ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کی جھانکیاں کرتاویہ پتھ پر چلیں گی، جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا۔ یہ ہیں:

نمبر شمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے

موضوعات

 

1

اروناچل پردیش

بگن کمیونٹی ریزرو - وکست بھارت

 

2

ہریانہ

میرا پریوار -میری پہچان

 

3

منی پور

تھمبل گی لنگلا - کمل کے دھاگے

 

4

مدھیہ پردیش

خود انحصار خواتین - وکاس کا منتر

 

5

اوڈیشہ

وکست بھارت میں خواتین کو بااختیار بنانا

 

6

چھتیس گڑھ

بستر مریہ دربار کی آدم  جن سنسد

 

7

راجستھان

وکست  بھارت میں - پدھارو مہارے دیش

 

8

مہاراشٹر

ہندوستانی جمہوریت کے لیے تحریک: چھترپتی شیواجی مہاراج

 

9

آندھرا پردیش

آندھرا پردیش میں اسکولی تعلیم کو تبدیل کرنا - طلباء کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا

 

10

لداخ

وکست بھارت: لداخ کے سفر میں روزگار کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا

 

11

تمل ناڈو

قدیم تمل ناڈو میں کڈاولائی نظام - جمہوریت کی ماں

 

12

گجرات

دھورڈو: گجرات کی سرحدی سیاحت کا ایک عالمی نشان

 

13

میگھالیہ

میگھالیہ کی پھلتی پھولتی سیاحت

 

14

جھارکھنڈ

جھارکھنڈ کا ٹسر سلک

 

15

اتر پردیش

ایودھیا: وکست بھارت - سمردھ وراثت

 

16

تلنگانہ

نچلی سطح پر جمہوریت: تلنگانہ کے مجاہدین ا ٓزادی کی میراث

 

اس کے علاوہ، نو وزارتیں/محکمے/تنظیمیں جدید جھانکیوں کے ذریعے اپنی کامیابیوں اور ترقی کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ ہیں:

نمبر شمار

وزارت/محکمہ/تنظیم

موضوعات

 

1

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)

چندریان 3 - ہندوستانی خلائی تاریخ میں ایک باب

 

2

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر )

سی ایس آئی آر کی سائنسی کی کوشش  کے ذریعے جامنی انقلاب

 

3

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت

سماجی بااختیار بنانے کے لیے ذمہ دار اے آئی 

 

4

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت

ساگرمالا

 

5

انڈو تبتی بارڈر پولیس، وزارت داخلہ،

درخشاں دیہات

 

6

وزارت خارجہ

جی-20 سربراہ اجلاس کی کامیابی

 

7

الیکشن کمیشن آف انڈیا

ہندوستان - جمہوریت کی ماں

 

8

سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو  ڈی )

‘سنٹرل وستا  - ‘وکِسِت بھارت کا  پرتی بمب’

 

9

وزارت ثقافت

بھارت: جمہوریت کی ماں

 

 

وندے بھارت 3.0

مسلسل تیسرے سال، وزارت دفاع اور وزارت ثقافت ایک ثقافتی نمائش‘وندے بھارتم’ پیش کریں گی، جس کا موضوع ‘خواتین کی طاقت کا ثقافتی اظہار - عزم کے ذریعے کامیابی’ ہے۔ تقریباً 1500 خواتین رقاص رنگا رنگ پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کریں گی اور تنوع میں اتحاد کا پیغام دیں گی۔ شاندار پرفارمنس میں مختلف ریاستوں میں منفرد طور پر رائج 30 لوک رقص کے انداز کے ساتھ ساتھ عصری کلاسیکی رقص اور بالی ووڈ کے انداز بھی شامل ہیں۔ فنکاروں میں قبائلی رقاص، لوک رقاص اور کلاسیکی رقاص شامل ہیں۔

موٹرسائیکل  کی نمائش

سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور ایس ایس بی کی خواتین اہلکار موٹر سائیکل کی نمائش کے دوران بہادری کے کرتب دکھا کر ملک کی ناری شکتی کا مظاہرہ کریں گی۔ 260 سے زیادہ خواتین اپنی بہادری اور عزم کو مختلف شکلوں کے ذریعے دکھائیں گی، جن میں چندریان، سرواترا تحفظ، ابھیودان اور یوگ سے سدھی شامل ہیں۔

فلائی پاسٹ

اور پھر نگاہیں کرتویہ پتھ سے  ہٹ  کرآسمان کی طرف چلی جائیں گی جہاں 54 طیاروں/ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آئی اے ایف کا سب سے زیادہ بے صبری سے انتظار کرنے والے ‘فلائی پاسٹ’ کا آغاز ایئر شو کے ساتھ ہوگا۔ ان میں فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے تین طیارے، ہندوستانی فضائیہ کے 46، ہندوستانی بحریہ کے ایک اور ہندوستانی فوج کے چار ہیلی کاپٹر شامل  ہوں  گے۔

 

ونٹیج کے ساتھ ساتھ جدید طیارے جیسے ہلکے جنگی طیارے ‘تیجس’، رافیل، ایس یو-30، مگ 29 اپ گریڈ، پی -8آئی ، جگوار، ڈکوٹا ڈورنئیر ، سی -17، سی -130 جے کے ساتھ ساتھ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر‘ پرچنڈ، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور اپاچے مختلف فارمیشنز کو دکھائیں گے، جن میں تیجس، نیترا، ورون، وجرانگ، ترشول، امرت، پرچنڈ، ارجن اور تنگیل شامل ہیں۔ اختتام میں رافیل لڑاکا طیارہ  ورٹیکل چارلی جنگی مشق  بھی دکھائے گا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے اور ترنگے غبارے چھوڑے جانے کے ساتھ  ہوگا۔

چونکہ ملک 75 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے، کئی منفرد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

مہمان خصوصی

اس سال پریڈ دیکھنے کے لئے مدعو کیے گئے تقریباً 13,000 خصوصی مہمانوں میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی انجام دینے  والے اور حکومت کی مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی اور شہری)، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم اسٹریٹ وینڈرز کی آتم  نربھر ندھی(پی ایم سواندھی، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم انسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا، پی ایم متسیا سمپدا یوجنا، اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم، پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم اور راشٹریہ گوکل مشن ) کا بہترین استعمال کرنے والے شامل ہیں۔  وائبرینٹ  دیہاتوں کے سرپنچ، سوچھ بھارت ابھیان کی خواتین کارکنان، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سیکٹرز اور سینٹرل وستا پروجیکٹ، اسرو کی خواتین خلائی سائنسدان، یوگا ٹیچرز (آیوشمان بھارت)، بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے فاتح اور پیرا اولمپک میڈلسٹ بھی موعو کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، بہترین سیلف ہیلپ گروپس، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز، پی ایم من کی بات پروگرام کے ریفرینس ، اور پروجیکٹ ویر گاتھا 3.0 کے ’سپر 100‘ اور نیشنل اسکول بینڈ مقابلے کے فاتحین پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یہ خصوصی مہمان کرتویہ پتھ پر نمایاں طور پر شرکت کریں گے ۔

اننت سوتر

ثقافت کی وزارت پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر ‘اننت سترا - دی اینڈ لیس تھریڈ’ ٹیکسٹائل کی تنصیب کی نمائش کرے گی۔ اسے باڑوں   میں بیٹھے تماشائیوں کے پیچھے نصب کیا جائے گا۔ اننت سوترا ساڑھی کو شاندار خراج تحسین ہے، جو فیشن کی دنیا کے لیے ہندوستان کا لازوال تحفہ ہے۔ یہ منفرد تنصیب ملک کے کونے کونے سے تقریباً 1,900 ساڑیاں اور پردے کی نمائش کرے گی، جو کرتویہ پتھ کے ساتھ لکڑی کے فریموں کے ساتھ اونچائی پر نصب ہیں۔ اس میں کیوآر کوڈز ہوں گے جن کو اسکین کیا جا سکتا ہے تاکہ اس میں استعمال ہونے والی بنائی اور کڑھائی کے فن کے بارے میں تفصیلات جان سکیں۔

 

نیشنل اسکول بینڈ مقابلہ

وزارت تعلیم  نے وزارت دفاع کے ساتھ مل کر، یوم جمہوریہ 2024 کی تقریبات کے لیے کل ہند سطح پر ایک قومی اسکول بینڈ مقابلہ کا انعقاد کیا تاکہ حب الوطنی، اتحاد کے جذبات کو ابھارا جا سکے اور اسکول کے بچوں میں ملک کے تئیں فخر پیدا کیا جا سکے۔ مقابلے کا گرینڈ فنالے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں 21 اور 22 جنوری 2024 کو ہوا۔ پی ایم ایس آر آئی اسکول جواہر نوودیا ودیالیہ، سورت گڑھ، سری گنگا نگر، راجستھان؛ سینٹ ٹریسا ہائیر سیکنڈری اسکول، کننور، کیرالہ؛ دروپدی گرلز ہائی اسکول، نیشاپوسی، میور بھنج، اوڈیشہ اور گورنمنٹ۔ سینئر سیکنڈری اسکول، ویسٹ پوائنٹ، گنگٹوک، سکم کو بالترتیب پائپ بینڈ بوائز، براس بینڈ گرلز، پائپ بینڈ گرلز اور براس بینڈ بوائز کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا گیا۔

ویر گاتھا 3.0

پروجیکٹ ویر گاتھا کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ بچوں میں مسلح افواج کے بہادرانہ کاموں اور قربانیوں کے بارے میں حوصلہ افزائی اور بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت دفاع نے وزارت تعلیم کے تعاون سے 13 جولائی سے 30 ستمبر 2023 کے درمیان کیا تھا۔ ویر گاتھا 3.0 میں پورے ہندوستان کے 2.42 لاکھ اسکولوں کے ریکارڈ 1.36 کروڑ طلباء نے حصہ لیا۔ سپر100 کہے جانے والے کل 100 اسکول کے طلباء کو فاتح قرار دیا گیا۔ انہیں 25 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے نوازا۔

بھارت پرو اور پراکرم دیوس

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 جنوری 2024 کو دہلی کے لال قلعہ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کی تقریبات کے ساتھ پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے بھارت پرو کا بھی آغاز کیا جو یوم جمہوریہ کی جھانکیاں اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے بھرپور تنوع کو ظاہر کرے گا۔

جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے روشن خیالوں کے تعاون کو درست طریقے سے خراج تحسین پیش کرنے کے اقدامات کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال لال قلعہ میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام ایک کثیر جہتی جشن ہوگا جس میں تاریخی عکاسی اور متحرک ثقافتی اظہار کو یکجا کیا جائے گا۔ یہ سرگرمیاں نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج کے گہرے وراثت کا احاطہ کریں گی۔ تقریبات 31 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔

 

بھارت پرو، جو 31 جنوری تک بھی جاری رہے گا، یوم جمہوریہ کی ٹیبلو اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے بھرپور تنوع کی نمائش کرے گا، جس میں 26 وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو نمایاں کیا جائے گا، شہریوں پر مبنی اقدامات، مقامی، متنوع سیاحتی مقامات کے لیے آوازکو اجاگر کیا جائے گا۔

پارک اور سواری اور میٹرو کی سہولت

یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے عوام کو مفت پارک اور سواری اور میٹرو کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ میٹرو 26 جنوری 2024 کو 0400 بجے شروع ہوگی۔ مہمان اور ٹکٹ ہولڈرز اپنا دعوت نامہ/ٹکٹ دکھا کر مفت میٹرو کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ مہمان اور ٹکٹ ہولڈرز جے  ایل این  اسٹیڈیم اور پالیکا بازار پارکنگ ایریا سے مفت پارک اینڈ رائیڈ بس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کی این سی سی ریلی

وزیر اعظم کی این سی سی ریلی کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں ہونے والی ہے۔ 27 جنوری 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی این سی سی کی متعدد سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

بیٹنگ ریٹریٹ

بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب، جو 29 جنوری 2024 کو وجے چوک میں منعقد ہوگی، یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام پر تمام ہندوستانی دھنوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اے میرے وطن کے لوگوں، قدم قدم بڑھائے جا، فولاد کا جگر، طاقت وطن کی ہم سے ہے، کارگل اور شنکھنااد سمیت دھنیں، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ اور سی اے پی ایف کے بینڈ معزز حاضرین کے سامنے بجائے جائیں گے۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، دیگر مرکزی وزراء، سینئر افسران اور عوام اس کا مشاہدہ  کریں گے۔

ان ہندوستانی دھنوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے، وزارت دفاع نے مائی گو کے ساتھ مل کر ایک آن لائن مقابلہ منعقد کیا ہے۔ مقابلہ کے دوران، جو 22 جنوری کو شروع ہوا اور 29 جنوری تک جاری رہے گا، شرکاء بیٹنگ ریٹریٹ تقریب 2024 کی دھنوں پر ووکل یا انسٹرومینٹل موڈ کے ذریعے اپنے ویڈیو کلپس بنا سکتے ہیں اور مائی گو پورٹل پر ایک مخصوص پلیٹ فارم پر اپنی انٹریز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

دھنوں کا لنک (لرکس کے ساتھ) مائی گو  پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ شرکاء کے ذریعے اپ لوڈ کیے جانے والے ویڈیو کلپ کی طوالت 45-60 سیکنڈ کے درمیان ہونی چاہیے۔ بہترین تین شرکاء (ہر زمرے میں) کو انعام سے نوازا جائے گا:

ووکل زمرہ

انسٹرومینٹل زمرہ

پہلا انعام

Rs. 25,000/-

پہلا انعام

Rs. 25,000/-

دوسرا انعام

Rs. 15,000/-

دوسرا انعام

Rs. 15,000/-

تیسرا انعام

Rs. 10,000/-

تیسرا انعام

Rs. 10,000/-

 

*****

 

U.No:7969            

ش ح۔ع ح- رم



(Release ID: 2029964) Visitor Counter : 19


Read this release in: Marathi , Hindi , English