وزارت دفاع

آئی این ایس شوالِک  ’رِم آف دی پیسفک ایکسرسائز‘ (رِم پیک)-24 میں شرکت کے لیے پرل ہاربر پہنچا

Posted On: 29 JUN 2024 5:15PM by PIB Delhi

بھارت کا کثیر المقاصد طیارہ بردار خفیہ بحری جہاز آئی این ایس شوالِک، جسے بحیرہ جنوبی چین اور شمالی بحرالکاہل میں تعینات کیا گیا ہے، وہ دنیا کی سب سے بڑی بحری مشق ’رِم آف دی پیسفک‘ (رم پیک) مشق میں حصہ لینے کے لیے ہوائی کی پرل ہاربر بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ آئی این ایس شوالک ہندوستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ مشق جے آئی ایم ای ایکس 24 کی تکمیل کے بعد جمعرات کو پرل ہاربر پہنچا۔

27 جون سے 07 جولائی 2024 تک مشق کے ہاربر مرحلے میں متعدد سمپوزیم، مشق کی منصوبہ بندی کے مباحثوں، کھیلوں کے مقابلوں اور باہمی ڈیک وزٹ شامل ہوں گی۔ رِم پیک - 24 کا سمندری مرحلہ، جو تین ذیلی مراحل میں تقسیم ہے، پہلے دو ذیلی مراحل کے دوران بحری جہازوں کو بنیادی اور اعلی درجے کی انضمام کی مشقیں کرنے کا مشاہدہ کرے گا۔ تقریب کا اختتام تھیٹر کی سطح کی بڑی فوجی حکمت عملی کی مشق کے ساتھ ہوگا۔ اس مشق میں ائیرکرافٹ کیریئر بیٹل گروپ، آبدوزیں، بحری جاسوسی طیارے، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں، دور دراز سے پائلٹ کیے جانے والے سطحی بحری جہاز اور کثیر القومی بحری افواج کے خصوصی دستوں کے ساتھ مشترکہ آپریشنوں  سمیت سمندر اور زمین پر فورس لینڈنگ آپریشنوں  کی شمولیت ملاحظہ کی جائےگی۔

رِم  پیک - 24، چھ ہفتوں پر محیط سخت فوجی آپریشنوں  اور تربیت کا مقصد دوستانہ بیرونی ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔ امریکی بحریہ کی قیادت میں، تقریباً 29 ممالک کثیر جہتی مشق کے موجودہ ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشق، رِم پیک -24 شرکاء کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد تربیتی موقع فراہم کرتی ہے، جو سمندری راستوں کی حفاظت اور دنیا کے سمندروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

بھارتی ساحل سے 900 ناٹیکل میل دور منعقدہ رِم پیک -24 مشق میں آئی این ایس شوالک کی شرکت دنیا کے کسی بھی حصے سے بھارتی بحریہ کے ذریعہ آپریشن انجام دینے کی صلاحیت کا ایک ثبوت ہے۔

آئی این ایس شوالک ایک 6000 ٹن کے بقدر گائیڈیڈ میزائل کا حامل خفیہ بحری جہاز  ہے، جسے اندرونِ ملک ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7932



(Release ID: 2029541) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil