وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور امریکہ نے محصولاتی مساوات - 2020 پر عبوری نقطہ نظر کو 30 جون 2024 تک توسیع دی

Posted On: 28 JUN 2024 5:30PM by PIB Delhi

مورخہ 8 اکتوبر 2021 ء کو، ہندوستان اور امریکہ نے  او ای سی ڈی / جی 20  جامع فریم ورک کے 134 دیگر اراکین (آسٹریا، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ سمیت)   کے ساتھ،  معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے پیدا ہونے والے ٹیکس چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ،  دو ستونوں کے حل کے بیان پر معاہدے تک پہنچنے میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

مورخہ 21 اکتوبر 2021 کو، امریکہ  اور آسٹریا، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ نے یکطرفہ اقدامات کے عبوری نقطہ نظر پر ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ، جب کہ ستون اول  نافذ ہے۔ سمجھوتہ اس مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے ،  جو اس تاریخ کو ان چھ ممالک نے جاری کیا تھا ( ’’ اکتوبر 21 مشترکہ بیان‘‘)۔

مورخہ 24 نومبر 2021 کو، ہندوستان اور امریکہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہی شرائط  ، جو 21 اکتوبر کے مشترکہ بیان کے تحت لاگو ہوتی ہیں ، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خدمات کی ای -کامرس فراہمی  پر 2فی صد کی برابری کی لیوی کے ہندوستان کے چارج  اور مذکورہ مساوات لیوی کے حوالے سے امریکہ  کی تجارتی کارروائی کے سلسلے میں لاگو ہوں گی۔ اس معاہدے کی میعاد ،  یکم اپریل 2022 سے ستون اول یا 31 مارچ 2024،جو بھی پہلے  ہو ، تک تھی ۔ یہ دونوں فریقوں کے عوامی بیانات (’’ نومبر 24 کے بیانات ‘‘) میں کہا گیا ہے۔

مورخہ 18 دسمبر 2023 کو، جامع فریم ورک نے ایک بیان جاری کیا  ، جس میں مارچ 2024 کے آخر تک ستون  اول  کثیر جہتی کنونشن کے متن کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا گیا ،  تاکہ جون 2024 کے آخر تک دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی جا سکے۔

مورخہ 15 فروری 2024 کو، امریکہ اور آسٹریا، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ نے ، 21 اکتوبر کے مشترکہ بیان میں طے شدہ سیاسی سمجھوتے کو 30 جون 2024 تک توسیع دینے  کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ، 15  فروری 2024 کو ان کے ذریعہ جاری کردہ ( ’’ 21 اکتوبر کو تازہ ترین مشترکہ بیان‘‘)مشترکہ بیان میں ظاہر ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا پیش رفت کی روشنی میں، ہندوستان  اور امریکہ نے 24 نومبر کے بیانات میں ظاہر ہونے والے معاہدے کی معیاد کو 30 جون 2024 تک توسیع دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔ عبوری نقطہ نظر کی دیگر تمام شرائط وہی رہیں گی۔

ہندوستان اور امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے قریبی رابطے میں رہیں گے کہ متعلقہ عہد کے بارے میں مشترکہ باہمی تفہیم موجود  ہے اور یہ کہ وہ  اس معاملے پر تمام مسائل کو تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

*****

)ش ح۔  ا ع ۔  ع ا (

U.No. 7910


(Release ID: 2029369) Visitor Counter : 63