سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی کے ماہرین نے صنعت اور اکیڈمی کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 29 FEB 2024 3:32PM by PIB Delhi

 الیکٹرک وہیکلز (ای وی) سیکٹر سے جڑے مختلف شعبوں کے ماہرین نے قومی سائنس ڈے کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ ورکشاپ میں ای وی میں اختراعات اور پائیدار حل کی سہولت کے لیے صنعتی دنیا اور تعلیمی برادری کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر وی کے سرسوت، رکن نیتی آیوگ نے ​​پورے ملک میں عوامی ای وی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔’’ہدایات اور معیارات میں ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب شامل ہے جس میں تیل کمپنیاں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ برقی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی کامیابی کے لیے اختراعات، ٹیکنالوجیز، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور پالیسی فیصلے کی ضرورت ہوگی۔ برقی گاڑیاں  ہندوستان کے خالص صفر کے ہدف کو حقیقت بنانے اور نئے کاروبار کی ترقی میں مدد کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک طویل سفر طے کر سکتی ہیں۔‘‘ یہ بات انہوں نے ای-موبلٹی میں معاونت، تحقیق اور اختراعات کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی غرض سے ہدایات حاصل کرنے کے لیے منعقد ورکشاپ میں کہی۔

پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے کہا کہ ڈی ایس ٹی (محکمہ سائنس و ٹکنالوجی) نے سڑکوں کی نقل و حمل کے سیکٹر کو کاربن کے اثرات سے پاک کرنے کے طریقوں کا جامع تجزیہ کرنے میں اہم کوششوں کی قیادت کی ہے۔ الیکٹرک وہیکلز کے بارے میں ایک رپورٹ کی تیاری کے لیے 100سے زیادہ فریقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت کے ذریعے ایک بڑی  کارروائی کی گئی۔ رپورٹ میں بیٹری ٹیک، پاور الیکٹرانکس اور چارجنگ انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

پروفیسر کرندیکر نے مزید کہا کہ خام مال کی نقل و حمل، ڈیزائن کی کارکردگی، پرائس پوائنٹ اور عمر کی مدت جیسے اہم چیلنجوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ’’ صنعت اور اکیڈمی کے درمیان ہم آہنگی رکاوٹوں پر قابو پانے، اختراع کو آسان بنانے اور ای وی سیکٹر میں پائیدار حل لانے میں اہم ہے۔ یہ باہمی کوشش ایسی پیشرفت کا باعث بن سکتی ہے جس سے دونوں فریقوں  کو فائدہ پہنچے اور الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ موثر اور وسیع پیمانے پر اپنانے کی راہ ہموار ہو ‘‘ ۔

ای وی ڈیولپمنٹ:سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛  وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)' ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے  وزیرمملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈیا ای-موبلٹی کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ایکو سسٹم کو متحرک کرنا'  نام کا کتابچہ ، 28 فروری 2024 کو وگیان بھون میں  نیشنل سائنس ڈے کی تقریب کے دوران  جاری کیا۔

ڈاکٹر اکھلیش گپتا، سینئر ایڈوائزر، ڈی ایس ٹی نے اس بات پر زور دیا کہ رپورٹ  میں تدابیر کی نشاندہی کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور  برقی گاڑیوں  کے پورےماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز  کی گئی ہے۔

ڈاکٹر انیتا گپتا، سربراہ، موسمیاتی، توانائی اور پائیدار ٹیکنالوجی (سی ای ایس ٹی) ڈویژن، ڈی ایس ٹی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری دونوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس منتقلی کو مؤثر طریقے سےآگے بڑھانے کے لیے  تعلیمی برادری ، اسٹارٹ اپس اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی آئی ٹی بمبئی کے پروفیسر بی جی فرنانڈس نے برقی گاڑیوں کا ارتقاء: بھارت ای موبلٹی کے لیے ٹیکنالوجی کی قیادت والی ماحولیاتی نظام کو تحریک  دینا ایک رپورٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ڈی ایس ٹی  (محکمہ سائنس و ٹکنالوجی )نے رپورٹ بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر وسیع مشاورت کی ہے اور اس نے  تحقیق و ترقی پر کئے جانے والے کام کے ترجمہ کے لیے مخصوص سفارشات تجویز کی ہیں۔

وگیان بھون میں قومی سائنس ڈے کی تقریبات کے  پہلوبہ پہلو پورے دن کی ورکشاپ ’ ای موبلٹی کے لئے ٹکنالوجی پر منحصر حیاتیاتی نظام کو تحریک دینے والا ارتقا‘ منعقد کی گئی تاکہ سائنس میں معاونت، تحقیق اور اختراعات کے لیے ایک نیا اور خصوصی پروگرام شروع کرنے کے لیے ہدایات حاصل کی جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010MQN.jpg

A person standing at a podiumDescription automatically generated

 ************

 

ش ح۔  س ب   ۔ م  ص

 (U:7903  )

                          


(Release ID: 2029312) Visitor Counter : 40


Read this release in: Hindi , English