وزارات ثقافت
بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات کو بنکاک کے صنم لوانگ پویلین میں بڑی عقیدت اور مقدس نعرے کے ساتھ عوامی پوجا کے لیے رکھا گیا ہے
تھائی لینڈ اور ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کی نمائش کرنے والی ایک شاندار پریڈ بنکاک کے شاہی محل کے میدان میں مقدس باقیات کی 26 روزہ عظیم الشان نمائش کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی
بھارت میں روحانی اور مذہبی سیاحتی مقامات کی نمائش کے لیے بدھ بھومی بھارت نمائش کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
23 FEB 2024 8:41PM by PIB Delhi
بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات کو بنکاک کے صنم لوانگ منڈپم میں خصوصی طور پر بنائے گئے منڈپم میں بڑی عقیدت اور مقدس نعروں کے ساتھ عوامی پوجا کے لیے رکھا گیا تھا۔ بہار کے گورنر جناب راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے بدھ کی مقدس باقیات کو تھائی لینڈ کے وزیر اعظم (صدر) شریتھا تھاوسین کے حوالہ کیا ، جب کہ اراہنٹس سری پترا اور مہا مودگلیان کی مقدس باقیات کوسماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارنے تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم جناب سومساک تھیپسوٹن اور تھائی لینڈ کے وزیرثقافت کو منڈپم میں نصب کرنے کے لیے حوالے کیا۔
قومی عجائب گھر کی جانب سے باقیات کی ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات کی 26 روزہ عظیم الشان نمائش کے ایک حصے کے طور پر بنکاک کے شاہی محل میدان میں تھائی لینڈ کی ثقافت اور ورثے کی نمائش کی گئی۔اس پریڈ میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ہم آہنگی کا بھی مظاہرہ کیاگیا کیونکہ پریڈ میں دونوں ممالک کے ثقافتی نمائش کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے قومی پرچم بھی شامل تھے۔
اس موقع پر اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان میں روحانی اور مذہبی سیاحتی مقامات کی نمائش کے لیے منعقد کی گئی ’’بدھ بھومی بھارت‘‘ نمائش کا افتتاح بہار کے گورنر، مرکزی وزیر اور تھائی لینڈ کے وزیر ثقافت نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بہار کے گورنر جناب راجیندر وشواناتھ آرلیکر نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ میں بھگوان بدھا اور ان کے دو شاگردوں کے مقدس باقیات کی نمائش کے لیے منعقد اس عظیم الشان تقریب کا حصہ بن کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ ہمدردی اور عدم تشدد کا مظہر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ایک مقدس سرزمین ہے جہاں بھگوان بدھ نے روشن خیالی حاصل کی اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو ’کرونا‘ اور’ آہنسا‘ کا پیغام دیا اور اسی پیغام کے ساتھ ہم تھائی لینڈ آئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کا عمل سب سے اہم ہے۔ مقدس باقیات کی یہ نمائش بھگوان بدھ کے تمام متبعین کے لیے محبت، امن اور ہمدردی کے پیغام کو مزید پھیلائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش ہندوستان اور تھائی لینڈ کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ تھائی لینڈ کے وزیر ثقافت نے تھائی لینڈ کو مقدس باقیات کی نمائش کا موقع فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھائی لینڈ بھگوان بدھ کے پیغامات کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لیے تمام کوششیں کرے گا۔ اتر پردیش حکومت میں ثقافت اور سیاحت کی وزارت میں ڈائریکٹر جنرل نے مذہبی اور روحانی سیاحتی مقامات اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔
اس سے قبل دن کے پروگرام میں بہار کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر، جو تھائی لینڈ میں بھگوان بدھ کی نمائش کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے بنکاک میں واٹ فو مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منگولیا کانگیور (ٹری پیٹیکا -بدھ مت کی مقدس کتابیں) کی 108 ایڈیشن اورپروفیسر ستیہ ورتا ساستری کی لکھی ہوئی 26 کتابوں کا ایک سیٹ واٹ فو کے نائب سربراہ موسٹ وین ڈاکٹر دیباواجراچاریہ کو پیش کی گئیں۔ موسٹ وین پونے یونیورسٹی کے ایک معزز سابق طالب علم رہے ہیں۔ گورنر جناب راجندر وشواناتھ ارلیکر نے واٹ فو مندر میں بھگوان بدھ کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر اور موسٹ وین نے تھائی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان دو ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جہاں موسٹ وین نے ہندوستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔
************
ش ح۔ ع ح ۔ م ص
(U: 7846 )
(Release ID: 2028845)
Visitor Counter : 66