وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے ، درمیانی دوری  تک وار کرنے والا مائیکرو ویو اوبسکورینٹ چاف راکٹ  ، ہندوستانی  بحریہ کے حوالے کیا


یہ طاق ٹیکنالوجی  ، پلیٹ فارمز کے گرد مائکروویو شیلڈ قائم کرتی  ہے اور راڈار کی کھوج کو کم کرتی ہے

Posted On: 26 JUN 2024 4:15PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او )   نے  ،  26 جون 2024 ء کو نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب میں  ، میڈیم رینج-مائیکرو ویو اوبسکورینٹ چاف راکٹ   (ایم آر – ایم او سی آر ) ،  ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا  ۔ مائیکرو ویو اوبسکورینٹ چاف (ایم او سی )، جو ڈی آر ڈی او کی ڈیفنس لیبارٹری، جودھ پور کے ذریعہ تیار کردہ ایک خاص ٹیکنالوجی ہے، راڈار سگنلز کو مدھم کر  دیتی ہے اور پلیٹ فارمز اور اثاثوں کے گرد مائیکرو ویو شیلڈ قائم کرتی  ہے، اس طرح راڈار کا پتہ لگانے  کے کام میں کمی آتی ہے۔

چند مائیکرون کے قطر کے ساتھ خاص قسم کے ریشوں اور مائیکرو ویو کی انوکھی خصوصیات کو درمیانے فاصلے کے چاف راکٹ  کی تیاری میں  شامل  کیا گیا ہے۔ راکٹ، جب فائر کیا جاتا ہے، کافی وقت کے  لیے ، مناسب  حجم میں  پھیلتے ہوئے خلا ء میں مائیکرو ویو  کے غیر واضح بادل بناتا ہے، اس طرح ریڈیو فریکوئنسی کے متلاشیوں کو ،  دشمن کے خطرات سے بچاؤ کی  ایک مؤثر ڈھال قائم کرتا ہے۔

ایم آر – ایم او سی آر  کے مرحلے -I  کی آزمائش  ،  کامیابی کے ساتھ ہندوستانی  بحریہ کے بحری جہازوں سے کی گئی ، جس میں ایم او سی  کے بادل بننے  اور خلاء  میں مستقل رہنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ مرحلہ -II کی مشقوں  میں، بھارتی بحریہ کے ذریعہ فضائی ہدف میں 90 فیصد کی حد تک راڈار کراس سیکشن (آر سی ایس ) کی کمی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اسے صاف کیا گیا ہے۔ ایم آر – ایم او سی آر   کی تعداد، تمام اہلیت جاتی  ضروریات کو پورا کرتے ہوئے، کامیابی کے ساتھ ہندوستانی  بحریہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یہ طاق ٹیکنالوجی  ، پلیٹ فارمز کے گرد مائکروویو شیلڈ بناتی ہے اور راڈار کی کھوج  کے عمل کو کم کرتی ہے۔

وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے ایم آر – ایم او سی آر   کی کامیاب ترقی پر ڈی آر ڈی او  اور ہندوستانی  بحریہ کی ستائش  کی ہے۔ انہوں نے ایم او سی ٹیکنالوجی کو دفاع میں آتم نربھر  تا کے حصول کی جانب  ایک اور اہم  قدم قرار دیا۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین  ڈاکٹر سمیر وی کامت  نے ایم آر – ایم او سی آر    کو ہندوستانی بحریہ کے  نیول آرمامنٹ انسپکشن کے ڈائریکٹر جنرل  ریئر ایڈمیرل برجیش وشِشتھا کے حوالے کیا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے ڈیفنس لیبارٹری، جودھپور کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی۔  ہندوستانی بحریہ کے نیول آرمامنٹ انسپکشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مختصر وقت میں جامع لحاظ سے  ، اِس اہم ٹیکنالوجی کو مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے ،  ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی تعریف  بھی کی۔

 

******************

)ش ح۔  ا ع ۔  ع ا (

U.No. 7843



(Release ID: 2028803) Visitor Counter : 53