ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جناب جینت چودھری نے بیوٹی اینڈ ویلنس  ایس  ایس سی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے گئے 270 امیدواروں سے ان کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں ملاقات کی


خوبصورتی اور تندرستی کے شعبے میں 2030 تک تین کروڑ کے قریب لوگوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔جناب جینت چودھری

Posted On: 25 JUN 2024 7:42PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت ایم ایس ڈی ای میں وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب جینت چودھری نے آج ان 270 امیدواروں سے ملاقات کی جنھیں پی ایم کے وی  وائی ۔ چار کے تحت اور اسکل انڈیا کے تحت مختلف سی ایس آر پروجیکٹوں میں سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں۔ بیوٹی اینڈ ویلنس سیکٹر اسکل کونسل (بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی) کی جانب سے یہ تیسرا جلسہ تقسیم اسناد تھا جس نے اب تک اس مشن کے تحت تیرہ لاکھ سے زیادہ افراد کو تربیت دی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہا کہ عالمی بیوٹی اینڈ ویلنس سیکٹر ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے اور ہندوستان نے اس شعبے میں دنیا بھر میں زبردست ترقی کی ہے۔ انھوں نے گریجویٹس کو مبارکباد دی جن میں ایسڈ حملوں کے شکار بھی ہیں جن کی زندگی کی ہانی دوسروں کو ترغیب دیتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی ہندوستان کی آبادی کی تقسیم کا ثبوت ہے جو 2030 تک تین کروڑ کے قریب افراد کے لئے اس میدان میں امکانات سامنے لائے گی اور پانچ لاکھ کروڑ روپے پر مبنی صنعت ہوگی۔ اب جبکہ ملک 2047 تک وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کی جانب قدم بڑھارہا ہے۔

تقریب میں ایل جی بی ٹی كیو آئی اے پلس کمیونٹی کے لوگوں اور تیزاب کے حملے کے متاثرین کے سرٹیفیکیشن کا مشاہدہ کیا گیا جس میں ایک ہمہ جہت، متنوع اور جامع مہارت کے ماحولیاتی نظام کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ وزیر موصوف نے امیدواروں کے ساتھ بات چیت کی اور خوبصورتی اور تندرستی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے حصول کے لیے ان کی صلاحیت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کی کافی ٹیبل بک - لكشیہ-ٹرانسفورمیٹیو ٹیلس آف امپاورمنٹ" بھی لانچ کی۔

ہندوستان کو ہنر کی عالمی راجدھانی بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی اسکل انڈیا مشن کے تحت مختلف این ایس كیو ایف سے منسلک اسکل کورسیز پیش کرتا ہے جو روزی روٹی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی ایس ایس سی تعاون کرتی ہے تاکہ متنوع اور پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے پسماندہ افراد بشمول بیوائیں، جیل کے قیدی، اسکول چھوڑنے والے، تیزاب کے حملے سے بچ جانے والے اور ٹرانس جینڈروں تک ہنر مندی کے اقدامات کو بڑھایا جائے۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت جو اسکل انڈیا کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے، بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی نے 4.89 لاکھ افراد کو تربیت دی ہے جن میں سے 1.34 لاکھ  پرائیر لرننگ کی پہچان کے تحت اور 2.54 لاکھ شارٹ ٹرم (ایس ٹی ٹی) ٹریننگ اور اسپیشل پروجیکٹس کے تحت 49 فیصد تقرری کی شرح حاصل کرتے ہوئے تصدیق شدہ ہیں۔

آر پی ایل کے تحت کام کرنے والے سرفہرست کرداروں میں یوگا انسٹرکٹر، یوگا ٹرینر اور اسسٹنٹ بیوٹی تھراپسٹ شامل ہیں جبکہ ایس ٹی ٹی اور ایس پی ایل کے تحت اسسٹنٹ بیوٹی تھراپسٹ، پیڈیکیورسٹ اور مینیکیورسٹ، اور بیوٹی تھراپسٹ سرفہرست کردار ہیں۔

اس صنعت کے سب سے زیادہ متاثر کن پہلوؤں میں سے ایک اس کی شمولیت اور بااختیاریت ہے جس میں خواتین افرادی قوت کا تقریباً 66 فیصد حصہ ہیں جو کہ 2030 تک بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچنے سكتی ہے۔ یہ شعبہ زیادہ سے زیادہ صنفی طور سے غیرجانبدار ہوتا جا رہا ہے۔ سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور اسے ملک بھر میں ہنر مندی کو فروغ دینے والے حکومتی اور نجی شعبے کے اقدامات کی حمایت حاصل ہے۔

******

 

 

U.No:7824

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2028634) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil